{AF}
امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر عبدالرشید ترابی کی مجلس وحدت المسلمین کے سینئر رہنما علامہ سید تصور نقوی پر حملہ کی مذمت {/AF}
اسلام آباد ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر وممبر اسمبلی عبدالرشید ترابی نے مجلس وحدت المسلمین کے سینئر رہنما علامہ سید تصور نقوی پر حملہ کی مذمت کی ہے اور کہاہے کہ آزاد کشمیرپرامن علاقہ ہے اور یہ فرقہ واریت سے بچاہوا ہے ،یہاں کا ماحول اچھا ہے اور اس کو برقرار رہنا چاہے،آزاد خطے کی حساسیت کو برقرار رکھنے کے لیے سب کو مل کر کوشش کرنا ہوگی اور ایسے عناصر جو نفرت پھیلانا چاہتے ہیں ان کوروکنا ہوگا کشمیرکی آزادی کے اس بیس کیمپ میں فرقہ واریت کی گنجائش نہیں ہے ،