خدمت خلق کے جذبے کے تحت جماعت اسلامی نے مشن سمجھ کر ہمیشہ غریبوں کی خدمت کی ، رفعت عزیز

{AF}rifat mehmoodخدمت خلق کے جذبے کے تحت جماعت اسلامی نے مشن سمجھ کر ہمیشہ غریبوں کی خدمت کی ، رفعت عزیز {/AF}

کوٹلی( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر حلقہ خواتین کی مرکزی راہنما و ممبر قانون ساز اسمبلی رفعت عزیز نے کہا ہے کہ خدمت خلق کے جذبے کے تحت جماعت اسلامی نے مشن سمجھ کر ہمیشہ غریبوں کی خدمت کی ،مستحق افراد کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے ،خواتین معاشرے کو بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں نئی نسل کی تربیت میں اپنا کردار ادا کریں،ان خیالات کااظہار انہوں نے حلقہ نمبر1کوٹلی راج محل،گواں،گوئی اور سنارا میں مستحق 200خاندانوں میں گرم بستر تقسیم کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر عوام علاقہ سمیت دیگر معززین نے ان کا شکریہ ادا کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رفعت عزیز نے کہا کہ معاشروں کی تعمیر میں خواتین کا اہم کردار ہوتا ہے مائیں اپنی اولا کی تربیت کا خصوصی اہتمام کریں جب تک ہم سب اپنا کردار ادا نہیں کریں گے اس وقت تک ہم معاشرے کو مثبت سمت کی طرف لے کر نہیں جا سکتے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ مستحق افراد کی امداد کی جماعت اسلامی اس مشن کو جاری رکھے گی۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر