{AF}
امت مسلمہ نے قرآن سے تعلق توڑ دیا ہے جس کی وجہ سے آج پوری دنیامیں امت شدید مشکلا ت کاشکار ہے،ڈاکٹر خالد محمود {/AF}
راولاکوٹ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے نائب امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہاہے کہ امت مسلمہ نے قرآن سے تعلق توڑ دیا ہے جس کی وجہ سے آج پوری دنیامیں امت شدید مشکلا ت کاشکار ہے قرآن کے ساتھ تعلق مضبوط کرکے ہی ہم مسائل سے نکل سکتے ہیں،ان خیالا ت اظہارانھوں نے حلقہ نمبر چار کے زیر اہتمام پاک گلی میں درس قرآن دیتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ پوری امت کو ایک بار پھر قرآن کے ساتھ اپنا تعلق مضبوط کرنا ہوگا قرآن کی دعوت عام کرنا ہوگی،قرآن کے بتائے ہوئے راستے پر چلنا ہوگااسی میں ہماری دنیااور آخرت دونوں میں کامیابی ہے،آج پوری دنیا میں مسلمانوں کا خون پانی کی طرح بہایا جارہاہے ہر جگہ مسلمان زیر اعتاب ہیں،اس کی وجہ قرآن وسنت سے دور ی ہے قرآن وسنت پر عمل پیرا ہونے والی امت کو کون جرات کرسکتاہے حملہ کرنے کی کون حوصلہ کرسکتاہے مظالم ڈھانے کی ہمارے درمیان اتفاق او راتحاد نہیں ہے ہم فرقوں میں بٹ چکے ہیں ہمیں ایک بار پھر اپنی اصل کی طرف رجوع کرنا ہوگا،فرقوں علاقوں اور برادریوں سے نکل کرسوچنا ہوگا،آج ہم پر قرآن کا سب سے بڑا حق یہ ہے کہ اس کے نظام کو نافذ کیا جائے اس پر عمل کیا جائے۔