اسمبلی میں آزاد کشمیرکے غریبوں اور مقبوضہ کشمیرکے مظلوموں کا نمائند ہ ہوں،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi اسمبلی میں آزاد کشمیرکے غریبوں اور مقبوضہ کشمیرکے مظلوموں کا نمائند ہ ہوں،عبدالرشید ترابی{/AF}

میرپور( پ ر)جما عت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیروممبر قانو ن سازاسمبلی کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ اسمبلی میں آزاد کشمیرکے غریبوں اور مقبوضہ کشمیرکے مظلوموں کا نمائند ہ ہوں،پیرامیڈیکل اسٹاف کی تنخواہیں دنیا کے بعد ممالک میں ڈاکٹروں سے زیادہ ہیں، ڈاکٹر ز پیرامیڈیکل اسٹاف کے بغیر علاج معالجے کا کوئی عمل مکمل نہیں کرسکتے ،آزاد کشمیر کی حکومت کے وسائل میں اضافے کے لیے کوششیں جاری ہیں،این ایف سی ایوارڈ میں حصہ ،ٹیکسز حکومت آزاد کشمیرکودلانے کے لیے ایکٹ 74میں ترامیم کی کاوشیں جاری ہیں،حکومت آزاد کشمیرکے پاس وسائل ہوں گے تو ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ وگا اور آزاد خطہ ترقی میں یورپ سے آگے نکل جائے گا،ان خیالات کااظہار انھوں نے پیرامیڈیکل ایسو سی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی حلف برادری کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا،عبدالرشید ترابی نے نئے عہدیداروں سے حلف لیا ، اس موقع پر اعجاز رضا،نو منتخب صدر سلیم الحق لودھی،ایوب مسلم ،جمیلہ رجب،خواجہ لیاقت،آصف جاوید،راجہ رشید،وحید جمالی سمیت دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ میں نو منتخب عہدیداروں کو مبارک باد دیتا ہوں اور ان سے امید رکھتا ہوں کہ وہ حلف کے تقاضوں کو پورا کریں گے،حلف کے تقاضے انفرادی اور اجتماعی طورپر پورا نہ کرنے کی وجہ سے بحران ہے،حلف کے تقاضے پورے کیے جائیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں،باہمی یکجہتی پیدا کریں یہ آپ کی طاقت ہے اور اس سے آپ کی آواز اور مضبوط ہوگی،ایک حلف ہم نے اپنے اﷲ سے کیا ہے اس کے تقاضے پورے کرنے کی ضرورت ہے،انھوں نے کہاکہ آزاد کشمیرکا عام اور غریب آدمی ریاست کے کسی بھی ادارے سے مطمئن نہیں ہے وہ شاکی ہے اور گلہ کرتاہے کہ اس کی عزت نفس کا خیال نہیں رکھا جاتا،ہماری ریاست کے تمام اداروں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ غریب اور عام آدمی کا خیال رکھیں،اس کے مسائل حل کریں اور اس کو مطمئن کریں،انھوں نے کہاکہ دنیا میں جن ممالک نے ترقی کی ہے انھوں نے اپنی تعلیم کے شعبے کو فوکس کیاہے اور ہم نے تعلیم کو سیاسی مداخلت کی وجہ سے تباہ کردیاہے ،موجودہ حکومت نے احسن اقدامات کیے ہیں اﷲ کرے اس سے خیر برآمد ہو،این ٹی ایس کے ذریعے اساتذہ کی بھرتیوں سے تعلیم کا شعبہ بہتر ہوگا،پی ایس سی کی تشکیل نو نے نوجوانوں میں ایک بار پھر امید کی کرن پیدا کی ہے،اسی طرح دیگر اقدامات کی ہم تحسین کرتے ہیں،انھوں نے کہاکہ انسانوں کی خدمت انسانیت کی معراج ہے،حق دار تک حق پہنچانا بہت بڑا ثواب ہے اور حق دار کو حق سے محروم کرنا بہت بڑاگناہے جس کی ہمیں سمجھ ہونی چاہیے،اس موقع پر انھوں نے پیرا میڈیکل اسٹاف سے کہاکہ وہ اسمبلی اند رکے اندر ان کی آواز بلند کریں گے،ان کے حقوق کے لیے جنگ لڑیں گے،لیکن شرط یہ ہے کہ آپ اپنے حقوق کے مطالبات کے ساتھ اپنے فرائض احسن انداز سے اداکریں گے،حقو ق کے ساتھ فرائض بھی ہیں ہم حقو ق کی بات کرتے ہیں مگر اپنے فرائض فراموش کرتے ہیں،زندہ معاشرے اور حقو ق اور فرائض دونوں پر توجہ دیتے ہیں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر