{AF}
سیز فائر لائن پر بھارتی فوج کی جارحیت جاری الخدمت فاؤنڈیشن کے رضا کارہوشیار رہیں،ڈاکٹر ریاض{/AF}
میرپور( پ ر)الخدمت آزاد جموں وکشمیرکے صدر ڈاکٹر ریاض نے کہاہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے رضا کارہوشیار رہیں سیز فائر لائن پر بھارتی فوج نے جارحیت جاری رکھی ہوئی ہے،بھارتی عزائم کو ناکام بنائیں گے،لیپہ میں آتشزدگی سے متاثرہ لوگوں کی خدمت کی جائے تاکہ وہ اپنے پاؤں پر دوبارہ کھڑے ہوسکیں،لیپہ کے اہل خیر قدم آگے بڑھائیں اور اپنے بھائیوں کی مدد کریں،ان خیالا ت کااظہار انھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن بھی اپنے بساطت کے مطابق مدد کرے گی لیکن اسلام ہمیں حکم دتیا ہے کہ ایسے موقع پر اپنے بھائیوں کی مدد کریں،جو افراد اس موقع پر اپنے بھائیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے ان کے رزق میں بھی برکت ہوگی اور وہ خود بھی مسائل سے نجات پائیں گے،آزاد کشمیرمیں اہل خیر موجود ہیں جن کی وجہ سے غریب اور بے سہارا لوگوں کی مدد کی جاتی ہے اور وہ خود بھی کررہے ہوتے ہیں،صدقہ ترغیب کے لیے دیکھاکربھی دیاجاسکتاہے تاکہ دوسروں کے لیے بھی باعث رغبت ہو ۔انھوں نے کہاکہ الخدمت فاؤنڈیشن ایسے لوگوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے جو دوسروں کی مدد کے لیے تیار رہتے ہیں،انھوں نے کہاکہ قیامت کے دن جو اعمال کام آئیں گے ان میں صدقہ اور دوسروں کی مدد شامل ہے۔