{AF}
برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد کشمیرمیں ایک نیا انقلاب برپا ہوا ہے,رفعت عزیز {/AF}
اسلام آبا ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرحلقہ خواتین کی مرکزی رہنماوممبر اسمبلی رفعت عزیز نے کہاہے کہ برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد کشمیرمیں ایک نیا انقلاب برپا ہوا ہے کشمیری آزادی کی نعمت سے ضرور ہمکنار ہوں گے،آج کشمیرمیں پانچ فروری بھرپورانداز سے منائیں گے،آزاد کشمیراور پاکستان کی خواتین اپنے مقبوضہ کشمیرکی ماؤں اور بہنو ں کے شانہ بشانہ ہیں،خواتین کے حقوق کی عالمی تنظمیں مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر کیوں خاموش ہیں،ان خیالات کااظہار انھوں نے پانچ فروری کے حوالے سے اپنے پیغام میں کیا،انھوں نے کہاکہ ہندوستان طاقت کی بنیاد پر کشمیریوں کو غلام نہیں رکھ سکتا۔