{AF}
نریندرمودی نوشتہ دیوار پڑھ لے کشمیرسے فوجی انخلاء نہ کیا تو مقبوضہ کشمیرکو ہندوستان کی فوج کا قبرستان بنائیں گے، عبدالرشید ترابی{/AF}
مظفر آباد،باغ،پونچھ ،کوٹلی،میرپور( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر وکنونیئر کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ نریندرمودی نوشتہ دیوار پڑھ لے کشمیرسے فوجی انخلاء نہ کیا تو مقبوضہ کشمیرکو ہندوستان کی فوج کا قبرستان بنائیں گے،وزہر اعظم پاکستان میں نوازشریف قومی وفد کی قیادت کرتے ہوئے خود دنیا کے اہم دارلحکومتوں کا دورہ کریں،OICکا کشمیرپرسربراہی اجلاس بلوائیں ،کشمیری قیادت سے مشاورت کے بعد فیصلہ کن حکمت علمی طے کریں،یہ دن قاضی حسین احمد کی اپیل پر کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے پوری دنیا میں منایاجاتاہے،ان خیالات اظہار انھوں نے یکجہتی کشمیرریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ڈاکٹر مشتاق،شیخ عقیل لرحمان ،عبدالعزیز علوی،شمشیر خان،قاضی شاہد حمیدایڈووکیٹ،راجہ نزاکت حسین ،اصغر رسول سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،جماعت اسلامی کی کال پر آج نہ صرف پورے آزاد کشمیربلکہ پاکستان ،گلگت بلتستان اور پوری دنیامیں یوم یکجہتی کشمیرمنایا گیا،جماعت اسلامی ضلع مظفرآباد کے زیر اہتمام ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ برہان مظفروانی کی شہادت سے نہ صرف کشمیرمیں نئے انداز سے انتفاضہ کا آغاز ہوا ہے بلکہ پوری دنیا میں ایک انقلاب ہے،گونگے بہرے ادارے بھی بولنے پر مجبور ہوئے ہیں،برٹش پارلیمنٹ میں کشمیرپر بحث خوش آئندہے،اس وقت عالمی سطح پر ایک فضاء موجود ہے دنیا کشمیریوں کی بات سننا چاہتی ہے ،نریندرمودی جنگی مجر م ہے وہ دنیا کا مستند شدہ دہشت گرد ہے اس نے خود اعتراف کیاہے کہ وہ را کے ایجنٹ اور رضاکارکے طور مشرقی پاکستان کی علیحدہ کی تحریک کااہم کااہم کردار رہاہے،اس دشت گرد کو دنیا میں بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے،ہندوستان کے اندر جو گل نریندرمودی نے کھلائیں ہیں ان سے کوئی بھی اقلیت محفوظ نہیں ہے،اس لیے کشمیرکی آزادی کے لیے ہر محاذ پر کام کرنے کی ضرورت ہے حکومت پاکستان کشمیریوں کی سیاسی ،اخلاقی اور سفارتی حمایت سے آگے بڑھ کر مدد کرکرے،قائد اعظم کی کشمیرپالیسی اپنائی جائے بانی پاکستان نے اس وقت اپنی فوج کو حکم دیاتھاکہ وہ کشمیرمیں بھارتی مداخلت کے خلاف کشمیریوں کی مدد کرے ،قائد اعظم کے وہ احکامات آج بھی موثر ہوسکتے ہیں،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ کشمیرکی آزادی کی تحریک کو منزل سے ہمکنارکرنے کے لیے ضروری ہے کہ بیس کیمپ کا 1947والا انقلابی کردار بحال کیا جائے،تحریک آزاد ی کو منزل تک پہنچانے کے لیے پاکستان اور بیس کیمپ کا فیصل کن کردار اداکرنا ضروری ہے،انھوں نے کہاکہ کشمیری پرامن طریقے سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنا حق حاصل کرناچاہتے ہیں اقوام متحدہ کے نئے سیکرٹری جنرل کشمیریوں کو حق دلانے میں اپنا کرداراداکریں،اگر دنیا نے اسی طرح خاموشی رکھی اور کشمیریوں کاقتل عام جاری رہاتو آزاد کشمیرکے لاکھوں افراد منحوس سیز فائر لائن توڑ دیں گے،اس کے لیے تمام جماعتوں سے مشاورت کرکے یہ فیصلہ کیا جائے گا ،اس میں جو بھی حالات ہوں گے اس کی ذمہ دار عالمی برادری ہوگی،انھوں نے کہاکہ بیس کیمپ میں اصلاح احوال کاعمل شروع ہے جو حوصلہ افزا ہے،مہاجرین کے گزاہ الائنس میں اضافہ ہونا ضروری ہے ،شہداء کے لواحقین کے لیے حکومت نے فنڈز قائم کیا ہے جو خوش آئند ہے،اس موقع پرنائب امیر شیخ عقیل لرحمان نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرکے اندر ہندوستان کی قابض افواج بدترین ریاستی دہشت گردی کی مرتکب ہورہی ہے پیلٹ گنوں سے نوجوان کی بنیائی ختم کی جارہی ہے،ماؤں اوربہنوں نے ایسی قربانیاں دی ہیں جن کی دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی، اس موقع پردیگر قائدین نے بھی کہاکہ کشمیریوں کو آزاد ہونے سے کوئی طاقت روک نہیں سکتی۔