{AF}
ہندوستان دنیامیں تنہادرجنوں ممالک میں کشمیریوں سے یوم یکجہتی منایاگیا {/AF}
اسلام آباد،مظفرآباد( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر وکنونیئر کل جماعتی کشمیر رابط کونسل عبدالرشید ترابی کی اپیل پردنیا کے درجنوں ممالک میں کشمیریوں سے یوم یکجہتی منایا گیا،ہندوستان دنیا میں تنہارہ گیا،رپورٹ کے مطابق کشمیرکے حوالے سے سیمینارز،کانفرنسز،مظاہرے اور مجالس ہوئیں،جماعت اسلامی اٹلی کے زیر اہتمام میلان میں بھارت کے سفارت خانے کے سامنے مظاہرہ کیاگیا،جس میں لارڈ نذیر احمد ،فہم کیانی نے خصوصی شرکت کی،برطانیہ کے مختلف شہروں میں مظاہرے ہوئے،امریکہ ،کینیڈا،دبئی ،سعودی عرب،ڈنمارک ،ترکی،تیونس،الجرائر،سوڈان،فلسطین ،سمیت دیگر ممالک میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیاگیا۔اسلامی تحریکوں کے قائدین نے طے کیاہوا ہے کہ کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیاجائے گا،اور اس دن کو بھرپور طور پرمنایا جائے گا،اس موقع پر متفقہ طور پر یہ مطالبہ کیا گیاہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کاپیدائشی او ربنیادی حق فراہم کیا جائے،مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف وزیاں بند کی جائیں پلیٹ گنوں جیسے ممنوعہ ہتھیاروں کے استعمال پر کاروائی کی جائے۔