{AF}
ہندوستان کے جھوٹ اور ظلم کو پوری دنیا میں بے نقاب کریں گے،قومی اور عالمی قائدین کاای میل مہم کے موقع پر مشترکہ اعلان{/AF}
5لاکھ کشمیریوں کا خون اقوام متحدہ کے سر ہے ،اقوام متحدہ کشمیریوں سے حق خودارادیت کا وعدہ پورا کرے،کشمیری اپنے حق کے حصول تک اقوام متحدہ کا دروازہ کھٹکھٹاتے رہیں گے،میڈیا اور سفارتی محاذ کو متحرک کرتے ہوئے ساری دنیا میں ای میل مہم کے ذریعے عالمی ضمیر کو بیدار کریں گے اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر و سرپرست اعلیٰ کشمیر انفارمیشن اینڈ ریسرچ سینٹر اسلام آباد عبدالرشید ترابی کی سربراہی میں گذشتہ سال سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نام ای میل مہم کا آغاز کیا گیا اب تک اس کے چار مرحلے مکمل ہوچکے ہیں 50لاکھ ای میل کی جا چکی ہیں او ر 5ویں مرحلے کا آغاز کر تے ہوئے قومی اور عالمی قائدین نے اقوام متحدہ کے نئے سیکرٹری جنرل انٹونیو گیٹرس کے نام ای میل کیں،جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق،رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل محمد بن عبدالکریم العیسیٰ ،سردار مسعود خان صدر آزاد ریاست جموں وکشمیر،سابق صدر جنرل (ر )انور خان،امیر جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر عبدالرشید ترابی،وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی،ڈپٹی چیئرمین سینٹ و سیکرٹری جنرل جمعیت علماء اسلام (ف)عبدالغفور حیدری ،ملی یکجہتی کونسل کے صدروصدر جمعیت علماء پاکستان صاحبزادہ ابوالخیر زبیر،سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید،مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق،میاں محمد اسلم،معروف کالم نگار و اینکر پرسن حامد میر ،مولانا سعید یوسف،غلام محمد صفی،میر طاہر مسعود،مشعال ملک،رفیق ڈارسمیت دیگر قائدین نے ای میل کی ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر ریاست سردار مسعود نے کہا کہ یہ بہت ہی عمدہ کوشش ہے آزاد کشمیر کے ہر فرد کو اس مہم میں حصہ لینا چاہیے ،سینیٹرسراج الحق نے کہا کہ 5ویں مرحلے کا آغاز خوش آئند ہے یہ پاکستان اور آزاد کشمیر ہر نوجوان ،خواتین ،بوڑھوں سب کو اس میں شامل ہو نا چاہیے ،اس موقع پر امیر جماعت اسلامی و مہم کے سرپرست اعلیٰ عبدالرشید ترابی نے کہا کہ 5لاکھ کشمیریوں کا خون اقوام متحدہ کے سر ہے اقوام متحدہ نے بروقت کشمیریوں کو حق خودارادیت اپنے وعدے کے مطابق دلایا ہوتا تو یہ خون نہ بہتا انہوں نے کہا کہ اس مہم میں نوجوانوں کی دلچسپی حوصلہ افزا ء ہے میڈیا اور سفارتی محاذ کے ذریعے ہندوستان کو دنیا کے ہرفورم پر بے نقاب کریں گے اس مہم کو پاکستان اورآزادکشمیر کے تمام قائدین نے خوش آئند قراردیا ہے اور اس مہم کے مراکز تعلیمی ادارے اور بڑے شہروں کے ساتھ ساتھ دیہی علاقے بھی ہیں ،ہندوستان کے ظلم اور جھوٹ کو دنیا میں بے نقاب کریں گے ،شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ خوش آئند مہم ہے ہم اس مہم میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا،نیئر بخاری نے کہا کہ پاکستان کے ہر فرد کو اس مہم میں حصہ لینا چاہیے یہ بھرپور کوشش ہے ،عبدالغفور حیدر ی نے کہا کہ مجھے یہ ای میل کر کے دلی خوشی ہوئی ہے اسے سینٹ کے اندر بھی کرواؤں گا،شیخ رشید نے کہا کہ ای میل مہم بہت اعلیٰ مہم ہے میں اس سے آگے جانے کے لیے بھی تیارہوں ،سابق صدر جنرل انور خان نے کہا کہ میں عبدالرشید ترابی کو مبارکباد دیتا ہوں کہ انہوں نے اس طرح کی مہم چلائی میں دل وجان سے اس مہم کے ساتھ ہوں ،اعجاز الحق نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو ایک کروڑ ای میل کرنا مثبت اقدام ہے اس سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو ردعمل کرتے ہوئے کردار ادا کرنا چاہیے ،اس موقع پر لیاقت بلوچ نے کہاکہ یہ مہم پورے پاکستان اورآزاد کشمیرمیں چل رہی ہے میں اس مہم کے منتظمیں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اس مہم کے انچارچ راجہ فاضل تبسم مبارکباد کے مستحق ہیں اس موقع پر معروف کالم نگار اور اینکرپرسن حامد میر نے کہا کہ یہ ای میل مہم خوبصورت مہم ہے یہ ایک کروڑ کے بجائے پاکستان کے 20کروڑ عوام ہیں ہر فرد کو یہ میل کرنی چاہیے ،اسی طرح دیگر قائدین نے بھی ای میل مہم کو بہترین مہم قراردیا اور مطالبہ کیا کہ اقوا م متحدہ کے سیکرٹری جنرل کشمیریوں کے احساسات اور جذبات کو سامنے رکھتے ہوئے کشمیریوں کو ان کا پیدائشی اور بنیادی حق فراہم کروانے میں اپنا کردار ادا کرے ۔