کشمیری نہ صرف اپنی آزادی بلکہ پاکستان کی سلامتی اور بقاء کی جنگ لڑرہے ہیں،مشترکہ اعلامیہ

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkکشمیری نہ صرف اپنی آزادی بلکہ پاکستان کی سلامتی اور بقاء کی جنگ لڑرہے ہیں،مشترکہ اعلامیہ{/AF}

 ہندوستان مقبوضہ کشمیر سے فوجی انخلاء کا اعلان کرے اور کالے قوانین کا خاتمہ کرے،گرفتار شدگان کو فوری رہا کرے اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی پاکستان کے امیرسینیٹر سراج الحق کی زیر صدارت میں یکجہتی کشمیر کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں پاکستان ،آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان اور حریت کانفرنس سے وابستہ قومی اور دینی قائدین اور اہل فکر ونظر کانفرنس میں شریک ہوئے جس میں متفقہ طورپر اعلامیہ منظور کیا گیا ہے اعلامیہ میں لکھا گیا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی مسلسل کرفیو کے نفاذ کالے قوانین پیلٹ گن جیسے ممنوعہ ہتھیاروں کے ذریعے نہتے کشمیریوں کے قتل عام 15ہزار نوجوانوں کو بینائی سے محروم کرنے جائید اد اور ہسپتال لوٹنے اورتباہ کرنے نیز سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق ،شبیر احمد شاہ، یاسین ملک ،آسیہ اندارابی او ردیگر حریت پسندوں کی اندھا دھندنظر بندی اورگرفتاریوں کی شدید مذ مت کرتا ہے،یہ اجلا س بھارتی حکومت کی طرف سے غیر ریاستی باشندوں کی آباد کاری کے ذریعے ریاست میں مسلم تشخص کوختم کرنے کی حکمت عملی پر شدید تشویش کا اظہار کرتاہے،اس عمل کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روح کے منافی قراردیتاہے۔یہ جلاس اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتاہے کہ بھارت پر دباؤ ڈالاجائے کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور چارٹر کی روشنی میں کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کی تحریک کی کامیابی کے لیے اپنا کردار ادا کرے اوربھارت کو مجبور کرکے وہ :۔ فوجی انخلاء کرے، کالے قوانین ختم کرے،گرفتار شدگان کورہاکرے نیز قائدین حریت کی نظربندی اورگرفتاریوں کا سلسلہ ختم کرتے ہوئے انھیں سفری دستاویزات فراہم کرے تاکہ وہ دنیا تک اپنا موقف پہنچاسکیں۔پلیٹ گن کے ذریعے ہزاروں زخمی نوجوانوں کے علاج معالجے کی اندروں ملک اور بیروں ملک سہولت فراہم کرے۔انسانی حقوق کی تنظیموں ریلیف ایجنسوں اورمیڈیا کو مقبوضہ جموں وکشمیرجانے کی اجازت فراہم کرے۔اجلاس حکومت ہندوستان سے مطالبہ کرتاہے کہ وہ یشونت سینا کی کمیٹی کی حالیہ سفارشات اور اپنے اہل دانش سیاسی رہنماوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی حقائق پر مبنی تجاویز کی روشنی میں نوشتہ دیوار پڑھتے ہوئے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ختم کرے اٹوٹ انگ کی رٹ ترک کرے اور مسئلے کے حل کے لیے سنجیدگی سے مذاکرات کا عمل شروع کرے۔اجلاس حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتاہے کہ وہ اس مسئلے کے فریق اور وکیل کی حیثیت سے برہان مظفروانی کی شہادت کے نتیجے میں تحریک آزادی کی انقلابی لہر کو مایوسی سے بچانے اور نتیجہ خیز بنانے کے لیے قومی اور کشمیری قیادت کی مشاورت سے ایک ایسی جامع حکمت عملی تشکیل دے جس سے حریت پسندوں کے حوصلے بھی بلند ہوں اور بین الاقوامی سطح پر بھارت پر ٹھوس دباؤ مرتب ہوسکے۔جو اسے مسئلہ حل کرنے پر مجبور کرے اس سلسلے میں درجہ ذیل اقدامات کیے جائیں۔ 5 فروری حکومت اور عوامی سطح پر بھرپور طورپر یوم یکجہتی منایا جائے۔پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیاں، آزادجموں وکشمیر، گلگت بلتستان کی اسمبلیاں قراردادیں منظورکریں۔ وزیر اعظم پاکستا ن مظفر آباد میں حسب روایت اسمبلی اور کونسل کے مشترکہ اجلاس میں قومی موقف کا اعادہ کرتے ہوئے جامع خطاب کریں اور کشمیریوں کو یقین دلائیں کہ حق خودارادیت کے حصول کی اس جدوجہد میں پوری قوم ان کے ساتھ ہے۔اقوام متحدہ OIC اور دیگر بین الاقوامی اداروں میں مسئلہ کشمیرکو زیربحث لایا جائے اورکشمیریوں کی حق خودارادیت کے حصول کی حمایت حاصل کی جائے۔وزرات خارجہ اور سفارت خانوں کو متحرک کرنے کے ساتھ وزیر اعظم خود اہم دارلحکومتوں کادورہ کریں نیزایسے پارلیمانی وفوود بھیجے جائیں جس میں مسئلہ کشمیرسے آگاہی رکھنے والے ماہرین شامل ہوں،بھارت سے دوطرفہ مذاکرت کی صورت میں مسئلہ کشمیرسرفہرست رکھا جائے اورتجارتی ثقافتی اور دیگر باہمی تعلقات کو مسئلہ کشمیرپر پیش رفت سے مشروط کیا جائے ۔اجلاس حکومت سے یہ مطالبہ بھی کرتاہے کہ کشمیریوں کو اپنی ترجمانی خود کرنے کے لیے آزاد ریاست جموں وکشمیرکو بااختیار بنایا جائے تاکہ وہ حقیقی بیس کیمپ کا کردار ادا کرسکے۔ کشمیرکی حق خود ارادیت کی حمایت کرنے والے تمام اداروں اور رضاکاروں اور اہل دانش کا شکریہ اداکرتاہے۔ بالخصوص حال ہی میں برطانوی پارلیمنٹ میں حق خودارادیت کے حق میں حالیہ بحث اور قرارداد کی منظوری کو خوش آئند پیش رفت قراردیتے ہوئے ممبرا ن پارلیمنٹ اور وہاں کی تنظیموں اور اداروں کی کاوشوں کو تحسین پیش کرتے ہوئے توقع رکھتا ہے کہ یورپ کی دیگر پارلیمنٹ بھی اس طرح حمایت کا اہتمام کریں، اجلاس پاکستان کے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا، میڈیاہاؤسز کے مالکان اور دیگر اہل قلم اور دانش سے بھی توقع رکھتاہے کہ وہ کشمیری جو اپنی آزادی ہی کی نہیں بلکہ پاکستان کی بھی جنگ لڑرہے ہیں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو اجاگر کرنا اپنا دینی اور ملی فریضہ سمجھتے ہوئے خصوصی توجہ کا اہتمام کریں۔ یہ کانفرنس قائدین حریت ، شہداء کے ورثااورحریت پسند کشمیری عوام کے جذبہ استقامت کو سلامی پیش کرتے ہوئے انہیں یقین دلاتی ہے کہ منزل کے حصول تک پوری قوم ان کے ساتھ ہے اور اس سلسلے میں کسی قربانی سے بھی ذریغ نہ کیا جائے گا۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر