جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر گلگت بلتستان کیمرکزی مجلس شوریٰ مقبوضہ کشمیر کے حریت پسند عوام کو سلام اور خراج تحسین پیش کرتی ہے

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkجماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر گلگت بلتستان کیمرکزی مجلس شوریٰ مقبوضہ کشمیر کے حریت پسند عوام کو سلام اور خراج تحسین پیش کرتی ہے{/AF}

اسلام آباد ( پ ر ) جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر گلگت بلتستان کے امیر عبدالرشید ترابی کی زیر صدارت مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس ہوا جس میں متفقہ طور پر قرارداد پاس کی گئی ۔ قرارداد میں لکھا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے حریت پسند عوام کو سلام اور خراج تحسین پیش کرتا ہے جو انتہاء جرات، بہادری، ہمت و حوصلے اور استقامت کے ساتھ، ہندوستان کی بدترین ریاستی دہشت گردی کے باوجود تحریک انتفادہ جاری رکھے ہوئے ہیں اور برہان وانی کی شہادت کے بعد اس تحریک کے اندر ایک نئی روح نیا ولولہ ، جذبہ اور نیا رنگ اپنے خون سے پیدا کر رہے ہیں۔اجلاس مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلاتا ہے کہ آزادی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت تسلیم شدہ حق خودارادیت کی اس مقامی ، قانونی، پرامن اور جمہوری جدوجہد میں آزاد کشمیر کے عوام ان کی پشت پر موجود ہیں اور اس مقصد کے لئے آزاد کشمیر کو حقیقی بیس کیمپ بنانے کے لئے جماعت اسلامی آزاد جموں کشمیر اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے اور اب ایک پارلیمانی رول ملنے کے بعد اس میں مزید تیزی لائے گی۔ انشااﷲ اجلاس مقبوضہ کشمیر کے نہتے، پرامن کشمیریوں ھندوستان اور اس کی کٹھ پتلی ریاستی حکومت کے بڑھتے ہوئے انسانیت سوز مظالم اور انسانی حقوق کی مجرمانہ خلاف ورزیوں پر انتہائی تشویش، ناپسندیدگی آؤ افسوس کا اظہار کرتا ہے اور اس ریاستی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے جسکے نتیجے میں گزشتہ چھ ماہ کے عرصے میں ایک سو سے زیادہ بے گناہ کشمیری شہید،سینکڑو بصارت سے محروم اور معذور،ہزاروں زخمی اور غیر قانونی طور گر تا ہو چکے ہیں۔ گرفتار افراد کے ساتھ جیلوں اور تھانوں میں غیر انسانی سلوک کیا جا رہا۔ سیاسی لیڈروں کی مسلسل نظربندی اور جیلوں میں سیاسی قیدیوں کی حالت زار اجلاس کے لئے انتہاء تشویش کا باعث ہیں۔ اجلاس ہندوستان کی جانب سے مقبوضہ جموں کشمیر کی آبادی کا تناسب بدلنے کے لئے غیر کشمیری ہندومہاجرین کی ریاست میں آبادکاری اور کشمیری پنڈتوں کے لئے الگ کالونیاں بنانے کے کوششوں کی شدید الفاظ میں مذمت کتے ہوئے انھیں مسترد کرتا ہے۔ اجلاس ہندوستان کی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ ہ وہ کشمیر سے اپنا غاصبانہ آور ناجائز قبضہ فوری ختم کرے اور کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کے لئے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ اپنی ہٹ دھر ی ختم کرتے ہوئے انسانی حقوق کی تنظیموں، اقوام متحدہ، آؤ آء سی،یوروپین یونین۔ اور دیگر حقائق معلوم کرنے وال کمیشنوں کو مقبوضہ کشمیر میں داخلے کی اجازت دے۔اظہار رائے اور میڈیا سے پابندیاں ختم کرے تمام سیاسی لیڈروں ،سیاسی اور انسانی حقوق کے کارکنوں کو رہا کرے ، پیلٹ گنوں کے ذریعے بینائی سے محروم ہونے والے اور دیگر زخمیوں کو علاج کے باہر جانے کی سہولت دیاو۔ تمام وحشیانہ کالے قوانین ختم کرے اور اپنی افواج کا کشمیر سے انخلا کرے۔ متاثرین کے لئے امداد اور امدادی تنظیموں کو کشمیر میں داخلے کی اجازت دے۔ اجلاس بین الاقوامی برادری سے اپیل کرتا ہے کہ وہ کشمیر کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے، کشمیر میں ہندوستانی دہشت گردی کی مذمت کرے اسے رکوانے کے لئے اقدامات کرے اورانسانیت کے خلا ف اس کے جرائم کے لئے اسے جوابدہ ٹھہرائے۔ ہندوستان پر دباؤ ڈالا جائے کہ کشمیر انسانی حقوق اور قوانین کا احترام کرے۔ علاقے میں دیرپا امن اور استحکام کے لئے اقوام متحدہ کی کشمیر بارے قراردادوں پر عملدرآمد کے لئے موئثر اقدامات کرے۔ اور ہندوستان کو مجبور کیا جائے کہ وہ انسانی حقوق کے اداروں اور گروپس اور حقائق معلوم کرنے والے کمیشنوں کو کشمیر میں داخلے کی اجازت دے۔ اجلاس اسلامی ممالک کی تنظیم کی مسئلہ کشمیر کے حوالے سے حمایت اور گاہے بگاہے پاس کی جانے وال قراردادوں پر تنظیم کا شکریہ ادا کرتا ہے اور معترف ہے کہ اس نے آل پارٹیز حریت کانفرنس کو مبصر کا درجہ دیا ہے اور کشمیر پر رابطہ گروپ بھی تشکیل دیا ہے ۔البتہ اس حقیقت کی طرف متوجہ مبذول کرانا چاہتا ہے کہ آو آء سی کے ان اقدامات کا ہندوستان نے کوئی اثر نہیں لیا بلکہ انہیں اپنے معاملات میں مداخلت قرار دے کر مسترد کرتا چلا آیا ہے اسلئے یہ اجلاس مطالبہ کرتا ہے کے او آی سی زیادہ مضبوط اور مؤثر اقدامات اور طریقہ کار آ اختیار کرے اور ہندوستان پر دو ٹوک انداز میں واضح کرے کہ کشمیر اس کا اٹوٹ آنگ نہیں بلکہ مسلمہ بین الاقوامی مسئلہ ہے جس کو بہر حال حل ہونا ہے۔ اجلاس حکومت پاکستان کی طرف سے بین الاقوامی سطح پر آقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق قومی مؤقف کے اعادہ قرار دیتے ہوئے مطالبہ کرتا ہے کہ اس مؤقف کے مطابق ہمہ گیر پالیسی اور حکمت عملی کے لئے قومی مشاورت کا اہتمام کرے۔ ہندوستان کے ساتھ ہر قسم کے تعلقات کو مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط کیا جائے۔ بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش کی ہر گز اجازت نہ دی جائے۔ مذاکرات کا ایجنڈہ صرف کشمیر ہونا چاہئے اور کشمیری اس کا لازمی حصہ ہونے چاہئیں۔مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کو موئثر رول دیا جائے اور آزاد حکومت کو ماڈل اور مثالی بنانے کے لئے وسائل میں جائز حصہ دیا جائے اور سی پیک کا بھی حصہ بنایا جائے۔ بین الاقوامی س طرح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے آزاد کشمیر و مقبوضہ کشمیر کے وفود بھیجے جائیں۔پارلیمنٹ کی کشمیر کمیٹی کو زیادہ نمائندہ، موئثر اور بااختیار بنایا جائے۔ اجلاس پاکستان کے پرنٹ، الیکٹرونک، اور سوشل میڈیا سے اپیل کرتا ہے کہ وہ کشمیر ہندوستانی مظالم کو بے نقاب کرنے۔ پاکستان اور بین الاقوامی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجا گر کرنے کے لئے مسئلہ کشمیر کو اولین ترجیح بنائے۔ یہ مقبوضہ کشمیر میں تحریک کو بھی آگے بڑھانے میں بہت مفید ہو گا۔اجلاس برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حوالے سے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بحث اور قرارداد کی تحسین کرتا ہے۔محرکین ارکان پارلیمنٹ کا اظہار تشکر کرتے ہوئے یہ توقع رکھتا ہے کہ وہ حق خود ارادیت کے حصول کے لیے برطانوی پارلیمنٹ اور حکومت کو بھی حمایت پر مجبور کریں گے۔اجلاس ان تمام کشمیری تنظیموں ، ممبران پارلیمنٹ ، اداروں اور افراد کی بھی تحسین کرتا ہے جن کی کاوشوں سے یہ مثبت پیش رفت ممکن ہو سکی ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر