{AF}
جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کا حکومت آزاد جموں وکشمیرکی میرٹ کی بالادستی پبلک سروس کمیشن کی تشکیل نو،این ٹی ایس جیسے اقدامات پر اطمینان کا اظہار {/AF}
اسلام آباد ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کا یہ اجلاس حکومت آزاد جموں وکشمیرکی میرٹ کی بالادستی پبلک سروس کمیشن کی تشکیل نو،این ٹی ایس کے ذریعے اساتذہ کی بھرتی جیسے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتاہے،اجلاس مطالبہ کرتاہے لاکھوں بے روزگار نوجوانوں کو باعزت روزگار فراہم کرنے کے لیے کسی ایسے پیکیج کا اعلان کیا جائے جس سے نوجوانوں کی پشہ وارانہ مہارتوں کو فروغ دیتے ہوئے اپنے ملک اور بیرون ملک روزگا کے مواقعوں سے مستفید کیا جاسکے،نیز نوجوانون کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے بلاسود قرضہ جات کا بھی اہتمام کیا جائے،نوجوانوں میں قائدانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے تعلیمی اداروں میں سٹوڈنٹس یونین کی بجالی کا اہتمام کیا جائے،اجلاس جامعات اور میڈیکل کالجز میں ناکافی تدریسی سہولتوں اور ناقص معیاز تعلیم پربھی تشویش کااظہار کرتاہے،اور یہ مطالبہ کرتا ہے کاصلاح احوال کے لے ایسی تعلیمی اٹھارٹی قائم کی جائے جو ان اداروں کے مسائل کے حل کے حوالے سے بروقت اقدامات کرسکے،سربراہان جامعات اور میڈیکل کالجز کے پرنسپلز اور فیکلٹی اسٹاف کا بھی میرٹ پر تقریر کیا جائے،اجلاس خطہ میں پرائیویٹ ،پبلک تعلیمی اداروں اوردینی ادروں میں مروجہ اپنے اپنے تعلیمی نصاب کی وجہ سے قوم میں جوانتشار پیدا ہوارہاہے،اس کو دورکرنے کے لیے یکساں نصاب تعلیم کا نفاذ کیا جائے یکساں نصاب تعلیم سے یکسوقوم تیار ہوگی،ایسے پرائیویٹ تعلیمی ادارے جو حکومت کا بڑا بوجھ کم کیے ہوئے ہیں حکومت ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کرے۔اجلاس سپریم کورٹ آزاد کشمیرنفاذ اردو کے احکامات کی تحسین کرتاہے ،اور حکومت سے مطالبہ کرتا ہے اردو کوذریعہ تعلیم بنایا جائے نیز مقابلے کے امتحانات میں اردو کا بھی آپشن رکھا جائے۔ شوریٰ کا یہ اجلاس بلدیاتی انتخابات کے بروقت انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے جلد اقدامات کا مطالبہ کرتاہے،اور صاف اور شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے ریاستی الیکشن کمیشن ہی کو ذمہ داری دیتے ہوئے باوسائل بنایا جائے،اجلاس حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ آزاد کشمیرحکومت کے NFCایوارڈکے مطابق اور ریاست کی خصوصی حیثیت کے پیش نظر اس سے بھی زیادہ فنڈز فراہم کرے،نیز پن بجلی کے منصوبہ جات کی آمدنی میں سے دوسروں صوبوں کے مساوی حقوق دیتے ہوئے آزاد کشمیرکو لوڈشیڈنگ سے فری زون قراردے،تعمیر نو کے 56ارب روپے جو زرداری حکومت کے دورمیں منتقل ہوئے تھے وہ فنڈز واپس کیے جائیں،تاکہ ان فنڈز سے زلزلہ سے متاثرہ تعلیمی اداروں کی تعمیر اور انفراسٹکچر بن سکے،اجلا س آئینی اصلاحات کے پراسیس کو جلد مکمل کرتے ہوئے آزاد خطے کو ایک باوقار اور بااختیارنظام حکومت کا مطالبہ کرتا ہے،اجلاس مسلم لیگی قائدین کی طرف سے جماعت اسلامی سے نشستوں کی واپسی کے مطالبے کو نہایت افسوسناک قراردیتا ہے،اور یہ یاد لانا چاہتاہے کہ گزشتہ انتخابات میں کامیابی میں جماعت اسلا می کے بھرپور تعاون سے ہی ممکن ہوئیں ایسا مطالبہ کرنے سے پہلے اخلاقی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے ان سب ممبران کو بھی مستعفی ہونا چاہیے جنھوں نے جماعت اسلامی کے ووٹ بنک سے استفادہ کیاہے، ،اجلاس آزاد جموں وکشمیراور گلگت بلتستان کو سی پیک میں واضح حصہ دینے کا مطالبہ کرتا ہے،جس طرح دوسرے صوبوں میں منصوبہ جات کی تفصیلات دی گئی ہیں اسی طرح آزاد ریاست اور گلگت بلتستان کے لیے بھی منصوبہ جات کا اعلان کیا جائے،بلکہ مقبوضہ ریاست جموں وکشمیریقینا جلد آزاد ہوکر ہمارے حصہ بنے گی اس لیے سی پیک میں مقبوضہ ریاست کے لیے کنجائش رکھی جائے۔