کشمیری پوری دنیا میں جہاں بھی ہیں وہ بھارت کے نام نہاد یوم جمہوریہ کے موقع پر یوم سیاہ منائیں گے،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiکشمیری پوری دنیا میں جہاں بھی ہیں وہ بھارت کے نام نہاد یوم جمہوریہ کے موقع پر یوم سیاہ منائیں گے،عبدالرشید ترابی {/AF}

اسلام آباد ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر وممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ کشمیریوں کے بنیادی حقوق پامالی کرکے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کرکے ہندوستان کا یوم جمہوریہ منانا اس صدی کا سب سے بڑا جھوٹ اور فراڈ ہے،ہندوستان اقوام متحدہ کی قراردادوں ،چارٹر اور انسانی حقوق اور اقدار کی پامالی اور اپنے ہی قائدین نہرو اور گاندھی کے کشمیریوں سے وعدے کی خلاف وزی کرکے نام نہاد جمہوریہ منانے کا حق نہیں رکھتا،بھارت جب تک کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق حق خودارادیت نہیں دیتا اس وقت تک کشمیری پوری دنیا میں بھارت کو آئینہ دیکھاتے رہیں گے،کشمیری پوری دنیا میں جہاں بھی ہیں وہ بھارت کے نام نہاد یوم جمہوریہ کے موقع پر یوم سیاہ منائیں گے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے کشمیرانفارمیشن اینڈ ریسرچ سنٹر کے زیر اہتمام سیمنیار سے خطاب کرتے ہوئے کیا،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کا نوٹس لے اور اپنے عہد کے مطابق کشمیریوں کو ان کا حق دلانے میں اپنا کردار ادا کرے،عالمی برادری کی خاموشی کی وجہ سے ہندوستان کی قابض افواج کومقبوضہ کشمیرمیں مزید مظالم ڈھانے کی شہ مل رہی ہے،کشمیریوں نے گزشتہ 70برس سے قبضے کے خلاف مسلسل جدوجہد کر کے ثابت کردیاہے کہ وہ اپنے حق کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری اور ساری رکھیں گے،برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد عالمی سطح پر ایک بار پھر بھارت کے اصل چہرے کو بے نقاب کردیاہے ،بھارت دنیا کو گمراہ کررہاتھاکہ مقبوضہ کشمیرمیں اپنے حق کے لیے جو انتفاضہ جاری ہے وہ کشمیریوں کا نہیں بلکہ بیرونی مداخلت کی وجہ سے ہے مگر برہان مظفروانی کی شہادت کے بعد دنیا ایک بار پھریہ کہنے پر مجبورہوئی ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آزادی کے لیے جاری انتفاضہ کشمیریوں کا اپناانتفاضہ ہے اس میں بیرونی کوئی طاقت ملوث نہیں ہے،انھوں نے کہاکہ کشمیری ہندوستان کے یوم جمہوریہ کے موقع پر پھرپور انداز سے یوم سیاہ منائیں،تاریخی احتجاج کریں،عالمی اداروں کی توجہ مبذول کروائیں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر