عبدالرشید ترابی کی نیئر بخاری ،راجہ ظفر الحق،عبدالغور حیدر،اعجاز الحق سمیت اہم قائدین سے ملاقاتین

{AF}abdul rasheed turabiعبدالرشید ترابی کی نیئر بخاری ،راجہ ظفر الحق،عبدالغور حیدر،اعجاز الحق سمیت اہم قائدین سے ملاقاتین {/AF}

عبدالرشید ترابی کی نیئر بخاری ،راجہ ظفر الحق،عبدالغور حیدر،اعجاز الحق سمیت اہم قائدین سے ملاقاتین 31جنوری کو آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت اسلام آباد( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کیامیر وکونیئر کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل عبدالرشید ترابی اور جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر سابق ایم این اے میاں اسلم نے پاکستان کی قومی قیادت سے ملاقات کرکے ان کو 31جنوری کو اسلام آباد میں کشمیرپر آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی،اس موقع پر امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرنے پاکستان کے قومی قائدین کو مقبوضہ کشمیرکی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیا،نریندرمودی کی طرف سے مسلم تشخص کوختم کرنے اور غیر کشمیریوں کو آباد کرکے مسلمانوں کو اقلیت میں بدلنے کی اہم سازش سے آگاہ کیا،بھارتی قابض افواج بدترین ریاستی دہشت گردی کا ا رتکاب کررہی ہیں،پلیٹ گن کے ذریعے نوجواں او رخواتین کو معذور کیا جارہاہے،اسرائیل طرز پر بستیاں بسانے کی سازشیں کی جارہی ہیں،وفد نے سابق چیئرمین سینٹ سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلزپارٹی سید نیئر حسین بحاری،چئیرمین مسلم لیگ ن سینیٹر راجہ ظفر الحق،جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل وڈپٹی چیئرمین سینٹ عبدلغور حیدری،مسلم لیگ ضیاء کے صدر اعجازا لحق سمیت دیگر قائدین نے آل پارٹیز کشمیرکانفرنس میں شرکت کی دعوت قبول کی ،اس موقع وفد سے گفتگو کرتے ہوئے قومی قائدین نے مشترکہ طور پر کہاکہ مسئلہ کشمیرقومی مسئلہ ہے اور یہ سب جماعتوں اور عوام کا مشترکہ مسئلہ ہے یہ پاکستان کی سلامتی اور بقا مسئلہ ہے کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں،اہل پاکستان اور پاکستان کی تمام سیاسی اور مذہبی جماعتیں کشمیریوں کے شانہ بشانہ ہیں ،کشمیری آزادی کی جدوجہد میں تنہا نہیں ہیں،پاکستان کے بیس کروڑ عوام کشمیریوں کے پشت پر ہیں،عالمی برادری اور اقوام متحدہ کو کشمیرمیں بھارتی مظالم کا نوٹس لینا چاہیے،کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق فراہم کیا جائے تاکہ وہ اپنے مستقبل کافیصلہ کرسکیں،قومی قائدین نے کہاکہ جماعت اسلامی نے جب بھی دعوت دی ہم نے شرکت کی اور اپنی تجاویز رکھی ہیں،ہر جماعت اپنے اپنے طور پر مسئلہ کشمیرکے لیے جدوجہد کررہی ہیں،31 جنوری کو مشترکہ لائحہ عمل بنائیں گے

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر