{AF}
جماعت اسلامی نے مسلم لیگ ن کو پارلیمانی پارٹی بنانے کے لیے بعض حلقوں میں فیصلہ کن ووٹ دلوایاجس کا اعتراف مسلم لیگ ن کی قیادت بر ملا کرتی رہی ہے ،سردار ارشدندیم ایڈووکیٹ {/AF}
اسلام آباد( پ ر ) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل سردار ارشدندیم ایڈووکیٹ نے مسلم لیگ ن کے بعض حلقوں کی جانب سے جاری کی گئی خبر کے حوالے سے اپنا موقف بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ جماعت اسلامی کی مفاہمت 2011ء سے چلتی رہی ہے ، جماعت اسلامی نے مسلم لیگ ن کو پارلیمانی پارٹی بنانے کے لیے بعض حلقوں میں فیصلہ کن ووٹ دلوایاجس کا اعتراف مسلم لیگ ن کی قیادت بر ملا کرتی رہی ہے ، گزشتہ پانچ سال میں اپوزیشن میں رہتے ہوئے جماعت اسلامی اور مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کے طرز حکمرانی کے خلاف مل کر جدوجہد کی اسی پس منظر کی بنیاد پر مسلم لیگ ن کی قیادت نے جماعت اسلامی کی طرف رجوع کیا اور الیکشن میں مشترکہ حکمت عملی تشکیل دینے کی پیشکش کی جماعت اسلامی نے مسلم لیگ ن کی پیشکش سے اتفاق کرتے ہوئے آزاد کشمیر اور مہاجرین کے حلقوں میں بھرپور ساتھ دیا جس سے فضا بنی اور اسی فضا سے استفادہ کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کو کامیابی ملی ، اسی انتخابی مفاہمت کی روشنی میں جماعت اسلامی کو اسمبلی میں دو نشستیں ملیں مسلم لیگ ن نے جماعت اسلامی سے وعدہ کیا کہ وہ دو براہ راست اور دو مخصوص نشستیں جماعت اسلامی کو دینے کا وعدہ کیا لیکن ایک سیٹ پر وعدہ پورا نہیں ہوا ۔ جماعت اسلامی نے مسلم لیگ ن کی کامیابی کے لیے بھرپور اور فیصلہ کن کردار ادا کیا اور اسی کے نتیجے میں جماعت اسلامی کو دو سیٹیں دی گئیں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی تنظیمی اور دستوری لحاظ سے جماعت اسلامی پاکستان کا حصہ نہیں ہے ، اور جماعت اسلامی آزاد کشمیر کی سیاسی حکمت عملی اور انتخابی مفاہمت میں یہ نقطہ شامل نہیں تھا کہ جماعت اسلامی پاکستان کیا سیاسی حکمت عملی اختیار کرتی ہے جماعت اسلامی آزاد کشمیر جماعت اسلامی پاکستان کا تنظیمی حصہ نہیں ہے ۔فکری اور نظریاتی وابستگی کے باوجود جماعت اسلامی آزاد کشمیر نے اپنے حالات کے مطابق حکمت عملی بنائی ۔جماعت اسلامی آزاد کشمیر نے تحریک آزادی کشمیر اور خطے میں میرٹ کی بالا دستی اور اچھی حکومت و عادلانہ نظام کے ایجنڈے کے ساتھ مفاہمت کی ، جماعت اسلامی نے اخلاقی تقاضوں کو پورا کیا اور مسلم لیگ ن کو بھی اخلاقوں تقاضوں کو پورا کرنا چاہیے ۔ جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کی خواہش ہے کہ پاکستان میں استحکام میں پیدا ہو پاکستان کے سارے قائدین سے جماعت اسلامی یہ توقع رکھتی ہے کہ وہ اپنے داخلی مسائل کو ایک طرف رکھتے ہوئے تحریک آزادی کشمیر کی پشتی بانی کریں ، ایک دوسرے کے خلاف محاذ آرائی پر توانائیاں ضائع کرنے کے بجائے پاکستان کے استحکام اور قومی مسائل پر یکسوئی اختیار کریں، انہوں نے کہا کہ آزاد خطہ نظریاتی اور حساس ہے پاکستان کے تمام سیاسی قائدین متنازعہ نہ بنیں ، قومی قیادت آزاد کشمیر کے معاملات میں فریق بنتے ہوئے متنازعہ بننے سے گریز کرنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی مثبت کاموں کی تائید کرے گی ، پاکستان کی سیاسی صورت حال میں کسی بھی فرد کو فریق نہیں بننا چاہیے اس سے تحریک آزادی کشمیر کو نقصان پہنچے گا مقبوضہ کشمیر کی صورت حال کے تناظر میں پاکستان کی پوری سیاسی اور مذہبی قیادت کو متفقہ ایجنڈے پر اتفاق کرنا چاہیے ، سب جماعتیں اپنا اپنا کردار ادا کریں حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ سارے فروعی اور سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر پوری قیادت کو قومی مسائل پر جمع کریں۔