کشمیر ی ہندوستان کے تمام مظالم کے باوجود استقامت کے ساتھ میدان میں ڈٹے ہوئے ہیں، عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiکشمیر ی ہندوستان کے تمام مظالم کے باوجود استقامت کے ساتھ میدان میں ڈٹے ہوئے ہیں، عبدالرشید ترابی{/AF}

اسلام آباد(پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر وممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ کشمیر ی ہندوستان کے تمام مظالم کے باوجود استقامت کے ساتھ میدان میں ڈٹے ہوئے ہیں،5فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاکستان سمیت ساری دنیا میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جائے گا ،قاضی حسین احمد ؒ نے کشمیریوں سے یکجہتی منائی تھی جو تسلسل کے ساتھ جاری ہے 31جنوری کو اسلام آباد میں قومی کشمیر کانفرنس اور 5فروری کو مظفر آباد میں سینیٹر سراج الحق یکجہتی کشمیر ریلی کی قیادت کریں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے اجتماع اور بعد ازاں وفود سے گفتگو کرتے ہوے کیا،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ سینیٹر سراج الحق کا 5فروری کو کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے مظفر آباد آمد پر اہل کشمیر فقید المثال استقبال کریں، ٹرمپ اور نریندر مودی مسلمانوں کے خلاف ایک پیج پر ہیں طاغوت اپنے سارے وسائل کے ساتھ امت کے خلاف متحد ہو کر سازشیں کرنے میں مصروف ہے جس کے تدارک کے لیے امت کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باہمی اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ مساجد اور مدارس کا بڑا رول ہے اس کو ختم کرنے کی سازشیں ہو رہی ہیں،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان تمام مظالم کے باوجود تحریک کو کچلنے میں ناکام رہا ہے کشمیری سید علی گیلانی کی قیادت میں جدوجہد کو جاری رکھے ہوئے ہیں ہندوستان کے یوم جمہوریہ کا کشمیریوں نے بائیکاٹ کر کے ثابت کر دیا کہ کشمیری ہندوستان کی غلامی کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے،انہوں نے کہا کہ پاکستان ایٹمی قوت ہے پاکستان نے ابابیل کا کامیاب تجربہ بھی کر لیا ہے پاکستان پوری امت کو قیادت فراہم کر سکتا ہے ریاست کو اچھی قیادت کی ضرورت ہے،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ طیب اردگان عملاً اس وقت امت کی ترجمانی کررہے ہیں بنگلہ دیش کی حکومت نے جماعت اسلامی کے قائدین کوپاکستان اور نظریہ پاکستان سے محبت کرنے کی پاداش میں پھانسیوں کے پھندوں پر لٹکایا،طیب اردگان کے علاوہ کسی مسلم حکمران نے اس پر آواز بلند نہیں کی ،پاکستان نظریہ کی بنیاد پر معروض وجود میں آیا جب نظام کے قیام کے لیے یہ خطہ حاصل کیا گیا تھا وہ ابھی تشنہ ہے ،کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر