{AF}
جذبہ آزاد ی سرشار اور موت سے بے خوف کشمیری قوم کو ہندوستان طاقت کی بنیاد پر غلام نہیں رکھ سکتا، عبدالرشید ترابی{/AF}
اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ جذبہ آزاد ی سرشار اور موت سے بے خوف کشمیری قوم کو ہندوستان طاقت کی بنیاد پر غلام نہیں رکھ سکتا،جماعت اسلامی نے حکومت ،اسمبلی ملکی اور عالمی سطح پر تحریک آزادی کشمیرکی تقویت کے لیے بھرپور کردار ادا کیا ہے،آزاد خطے میں نظام کی اصلاح اور کشمیرکی آزادی کی تحریک کو آزادی کی منزل سے ہمکنار کرنے لیے تن من دھن لگایا ہے اور لگائیں گے،گلگت بلتستان کے عوام کو حقوق ملنے چاہیے مگر کوئی ایسا فیصلہ نہ کیا جائے جس سے تحریک آزادی کشمیراور پاکستان کی سلامتی کو نقصان پہنچے،ترکی میں مسئلہ کشمیرپر عالمی کانفرنس اور اس کے فلواپ میں مظفرآباد میں عالمی کشمیرکانفرنس کے حوالے سے وزیر اعظم اور صدر نے اتفاق کیا ہے اس سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوں گے اورمسئلہ کشمیرعالمی سطح پر اجاگر ہوگا،31جنوری کو سینیٹر سراج الحق کی میزبانی میں آل پارٹیزیکجہتی کشمیر کانفرنس اور 5فروری کو مظفرا ٓباد میں یکجہتی کشمیر کانفرنس سے مقبوضہ کشمیرمیں حوصلے کا پیغام جائے گا،ان خیالات کااظہار انھوں نے جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے کیا،اجلاس سے سابق امیر جماعت اسلامی سردار اعجاز افضل خان،نائب امیر نورالباری،ڈاکٹر خالد محمود،مشتاق ایڈووکیٹ،ڈاکٹر مشتاق،شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ،سیکرٹری جنرل ارشد ندیم ایڈدوکیٹ نے خطاب کیا،اجلاس میں سابقہ کام کاجائز ہ لیاگیا،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشیدترابی نے کہا کہ برطانیہ کی پارلیمنٹ میں کشمیرپر بحث پیش رفت ہے،اس حوالے سے میں تحریک کشمیربرطانیہ اور دیگر قائدین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جن کی کاوشو ں سے مسئلہ کشمیر برطانیہ کی پارلیمنٹ میں زیر بحث آیا،کشمیرکے ون پوائنٹ ایجنڈے پر پوری قوم اور تمام جماعتوں کو ایک ہونا چاہیے ۔انھوں نے کہاکہ اسمبلی کے پلیٹ فار م سے جدوجہد کررہے ہیں کہ بیس کیمپ کا حقیقی اور مطلوبہ کردا ر بحال ہواور نظام کی اصلاح ہو،ابھی تک حکومت نے قابل اطمینان اقدما ت کیے ہیں،ا س موقع پر امیر جماعت اسلامی نے مقبوضہ کشمیرکی قیادت سید علی گیلانی اور دیگر قیادت کو خراج تحسین پیش کیااورشہداء کا خون ہم پر قرض ہے،شہداء کے خون ،کشمیریوں کی استقامت اورقربانیوں کی وجہ سے کشمیرفلیش پوائنٹ بنا ہے،جماعت اسلامی آزادی کی صبح تک کشمیریوں کی شانہ بشانہ رہے گی،انھوں نے کہاکہ 5فروری تک ہفتہ یوم یکجہتی کشمیرپوری دنیا میں منایا جائے اسلامی تحریکوں سے رابطہ کرکے تمام ممالک میں کشمیرکانفرنس اور سیمیینارز کا انعقاد کیا جائے گا،عبدالرشید ترابی نے تمام امراء اضلاع کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں پانچ فروری بھرپور اندا ز سے منائیں۔عبدالرشید ترابی نے کہاکہ جماعت اسلامی کے کام کو آگے بڑھایاجائے لوگوں کو شامل کیا جائے، انھوں نے کہاکہ کورٹ کے فیصلے کے مطابق بلدیاتی انتخابات ہوں گے اور اس کی تیاری کی جائے ۔