برطانوی پارلیمانی تاریخ میں دوسری مرتبہ پارلیمنٹ کے اندر کشمیر پر بھرپور بحث کا ہونا کشمیریوں کی فتح ہے،فہیم کیانی

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkبرطانوی پارلیمانی تاریخ میں دوسری مرتبہ پارلیمنٹ کے اندر کشمیر پر بھرپور بحث کا ہونا کشمیریوں کی فتح ہے،فہیم کیانی{/AF}

برمنگھم( پ ر) تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی نے کہا ہے کہ برطانوی پارلیمانی تاریخ میں دوسری مرتبہ پارلیمنٹ کے اندر کشمیر پر بھرپور بحث کا ہونا کشمیریوں کی فتح ہے چیئرمین آل پارٹیز کشمیر گروپ ڈیوٹنیٹل نے کشمیریوں کی ترجمانی کر کے کشمیریوں کے دل جیت لیے ہیں،نریندر مودی اور اس کی قابض افواج کی مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت اور حق خودارادیت کی حمایت خوش آئند ہے تحریک کشمیر برطانیہ کے زیر اہتمام کونسلرز اور ایم پیز کنونشن کے نتائج سامنے آنا شروع ہو چکے ہیں ،نریندر مودی کاہر جگہ پیچھا کریں گے اور بھارتی مظالم دنیا کے ہر فورم پر بے نقاب کریں گے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے تحریک کشمیر برطانیہ کے زیر اہتمام کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،فہیم کیانی نے کہا کہ برطانیہ میں مسئلہ کشمیر کو ہر فورم پر اجاگر کیا جائے گا کونسلرز اور ایم پیز کے ساتھ ملاقاتوں میں اضافہ کیا جائے گا 5فروری بھرپور طور پر کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے منایاجائے گا ،سیمینارز ،کانفرنسز ،مظالم کی تصویری نمائش برطانیہ کے مختلف شہروں میں دیکھائی جائیں گئیں،انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت نہ دینا اقوام متحدہ کی ناکامی ہے اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے وعدے کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دلائے ،انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے تسلیم شدہ حق خودارادیت نہ دینا اور حق مانگنے کی پاداش میں کشمیریوں کا قتل عام ظلم ہے انہوں نے کہاکہ پیلٹ گنوں کے ذریعے کشمیری نوجوانوں اور بچیوں کو معذور کرنا عالمی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں تمام کشمیری یکجان اور یک زبان ہو کرمسئلہ کشمیر کو ہر فور م پر اجاگر کریں گے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر