وزیراعظم آزاد کشمیرراجہ فاروق حیدر سے جماعت اسلامی کی ممبر اسمبلی رفعت عزیز کی اہم ملاقات

{AF}rifat mehmoodوزیراعظم آزاد کشمیرراجہ فاروق حیدر سے جماعت اسلامی کی ممبر اسمبلی رفعت عزیز کی اہم ملاقات {/AF}

 اپنے حلقے سمیت سیز فائر لائن پر بھارت جارحیت سے متاثرین اور خواتین کے حقوق پر بات جیت اسلام آباد( پ ر)وزیرآزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ فاروق حیدر سے جماعت اسلامی آزاد کشمیرکی ممبر اسمبلی رفعت عزیز نے کشمیرہاؤس میں اہم ملاقات کی اس موقع پرمحمود الحسن چودھری بھی موجود تھے،جماعت اسلامی کی ممبر اسمبلی نے وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیرراجہ فاروق حیدر کے اقدامات کی تحسین کی جس میں پلک سروس کمیشن کی تشکیل نو کی گئی ہے،این ٹی ایس کے ذریعے میرٹ کا قیام بھی بہت اچھا قدام ہے،جماعت اسلامی کی ممبر اسمبلی نے اپنے حلقے مسائل اور سیزفائر لائن پر بھارتی جارحیت کے حوالے سے بھی آگاہ کیا اور سیز فائر لائن پر موجود متاثرین کے مسائل سے آگاہ کیا،اس موقع پر وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہاکہ گڈگورننس پر کوئی کمپورومائز نہیں کروں گا،مظلوم انسانیت اور معذور افراد کے لیے اقدامات کررہے ہیں،کشمیرکی آزادی اور اچھی حکومت کا قیام ہمار اہدف تھا اور اس کی جانب گامزن ہیں،انھوں نے کہاکہ کوٹلی حلقہ نمبر ایک کے مسائل سمیت دیگر مسائل حل ہوں گے،سفارشی اور کرپشن کا نظام ختم کرکے دم لوں گا،میرٹ پر نوجوانوں کو روزگار ملے گا،تعمیروترقی کا جال بچھائیں گے،کوشش کریں گے کہ اس دور میں ہمارے سار ے مسائل حل اگر نہ بھی ہوں تو کم سے کم رہ جائیں،راجہ فاروق حیدر نے کہاکہ معزور افراد کے لیے خصوصی اقدامات کریں گے،خواتین کے لیے بھی ہمارے پاس ایجنڈا ہے کہ ان کوکس طرح سماجی بہتری کے لیے ان کی خدمات سے استفادہ کیا جائے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر