عبدالرشید ترابی کا وزیر اعظم آزاد ریاست جموں وکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کے نام کھلا خط

{AF}abdul rasheed turabiعبدالرشید ترابی کا وزیر اعظم آزاد ریاست جموں وکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کے نام کھلا خط {/AF}

مظفرآباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر کے امیر و ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کے نام کھلا خط ،ترجمان کے مطابق خط میں لکھا گیا ہے کہ ’’ یہ ایک حقیقت ہے کہ آزاد جموں وکشمیر ایک نظریاتی خطہ ہے جہاں آزادی کے بعد افتا اور قضا کے ادارے قائم کیے گئے تھے جس کے نتیجے میں یہاں مسلکی ہم آہنگی بھی قائم رہی اور عصری اور دینی تعلیم سے ابھرنے والے تضادات میں بھی کمی واقع ہوئی،نیز علماء کرام کو اجتماعی دھارے میں کردار ادا کرنے کا بھی موقع ملا جسے پاکستان کے دینی اور سیاسی حلقوں میں ہمیشہ سراہا گیا بلکہ آزاد کشمیر کو اس لحاظ سے رول ماڈل قرار دیا گیا۔بد قسمتی سے عالمی سطح پر ایک مہم کے ذریعے اس وقت دینی حلقوں،اقدار اور اداروں کو ہدف بنا یا گیا ہے اس کے اثرات ہماری آزاد ریاست میں مرتب ہو رہے ہیں جس کے نتیجے میں بیوروکریسی اور سیاسی حلقوں میں ایک طبقہ ان اداروں سے جان چھڑانا چاہتا ہے،میرے نزدیک یہ ایک سنگین مسئلہ ہے اس پر سنجیدگی سے غور ہو نا چاہیے محض پروپیگنڈہ سے متاثر ہو کر کوئی ایسا اقدام نہ اٹھایا جائے جس کے نتیجے میں دینی حلقوں میں حکومت کے خلاف بے اعتمادی اور اضطراب کا ماحول پیدا ہو ،خطہ اس موقع پر کسی ایسے نظریاتی انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا ،اس لیے میری بھرپور سفارش ہے کہ علمائے کرام،مفتی و قاضی صاحبان کی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جائے اور ان کے مطالبات کو پذیرائی بخشتے ہوئے خالی آسامیاں پر کی جائیں ،نئے اضلاع اور تحصیلوں میں مفتی اور قاضی صاحبان کی آسامیاں تخلیق کی جائیں اور دوسرے ملازمین کے مساوی مراعات دی جائیں یہ اس لحاظ سے بھی ضروری ہے کہ دینی مدارس سے فارغ ہونے والے علمائے کرام اجتماعی دھارے کا حصہ بنتے ہوئے اپنے حلقہ میں امید کی کرن بنیں گے اور انتہا پسندی کا رجحان بھی ختم ہو گا جس کا اس وقت بہت رونا رویا جا رہا ہے ۔امید ہے کہ آ پ ذاتی توجہ سے ان کی تجاویز کو پذیرائی بخشیں گے‘‘۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر