جماعت اسلامی کی مجلس شورٰی کی مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ سے سفاکانہ ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkجماعت اسلامی کی مجلس شورٰی کی مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ سے سفاکانہ ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت{/AF}

لاہور ( پ ر ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی صدارت میں جماعت اسلامی کی مجلس شورٰی کا تین روزہ اجلاس منصورہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر و ممبر اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کشمیر کی صورتحال بارے میں قرار داد پیش کی ، جسے کثرت رائے سے منظور کر لیاگیاقرار داد میں لکھا گیا ہے کہ مقبوضہ ریاست جموں و کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ سے سفاکانہ ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس پراپنی شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہاہے کہ تحریک آزادی کی لہر کو کچلنے کے لیے بھارت کی طرف سے مسلسل کرفیو، کریک ڈاونزاور پیلٹ گن جیسے ممنوعہ ہتھیار کا بڑے پیمانے پر استعمال کیا جارہاہے جس کے نتیجے میں دو سو کے قریب افراد شہید اور پندرہ ہزار سے زائد شدید زخمی جن میں سے ایک ہزار سے زائد بینائی سے مکمل طور پر محروم کر دئیے گئے ہیں ۔قرارداد میں قائدحریت سید علی گیلانی سمیت دیگر قائدین کی مسلسل گرفتاریوں اور انہیں حراست میں رکھے جانے پر بھی تشویش کااظہار کیاگیاہے۔ مسلسل کرفیو کی وجہ سے کاروبار اور فصلیں تباہ ہو چکی ہیں بالخصوص فروٹ کی صنعت جو کشمیر کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے ۔بھارت کے ان سنگین مظالم کا ہدف یہ ہے کہ کشمیری حالات سے مجبور ہو کر جدوجہد آزادی سے دستبردار ہو جائیں اور بھارت کے ناجائزتسلط کے سامنے سرنڈر کر دیں لیکن بھارتی توقعات کے بالکل برعکس کشمیری عوام نے نہایت صبر و استقامت سے تحریک آزادی کے ساتھ اپنی لازوال وابستگی کا مظاہرہ کیا اور بھارت اور عالمی برادری پر واضح کیا ہے کہ حق خود ارادیت سے کم کسی حل کو قبول نہ کریں گے ۔قرارداد میں قائدین حریت مجاہدین کشمیر اور کشمیری عوام کو ان کی اس استقامت پر انہیں خراج تحسین پیش کیاگیا ۔قرارداد میں برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد مقبوضہ ریاست میں اٹھنے والی لہر نے ساری دنیا پر واضح کیا کہ کشمیریوں کی تحریک ایک خالص مقامی حیثیت کی حامل تحریک ہے جو جسے کشمیری آزادی کے حصول تک جاری رکھیں گے ۔کشمیریوں کی اس استقامت کی وجہ سے عالمی برادری بھی متوجہ ہوئی اور بھارت پر سفارتی دباؤ بھی میں اضافہ ہوا ہے ،اسے تحلیل کرنے کے لئے بھارت نے ورکنگ باؤنڈری اور سیز فائر لائن سے متصل سول آبادی پر بلا اشتعال شیلنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں درجنوں سولین اور فوجی شہید ہوئے اور سینکڑوں زخمی ۔نیز بڑے پیمانے پر سول آبادی بھی متاثر ہوئی ۔ بھارتی سیاسی اور عسکری قیادت کے اشتعال انگیز بیانات ،صورت حال کو مسلسل جنگ کی طرف دھکیل رہے ہیں۔ اس پر بھی تشویش کا اظہار کرتا ہے کہ بھارت انتہاپسندہندوؤں کو تربیت اور اسلحہ فراہم کرتے ہوئے جموں ریجن میں بڑے پیمانے پر مسلمانوں کا قتل عام کرنا چاہتا ہے تاکہ مسلمان بڑ ی تعداد میں ہجرت پر مجبور ہوں ۔ بھارت کی پالیسی ہے کہ غیر ریاستی ہندوؤں کی آبادکاری کے ذریعہ ریاست کے مسلم تشخص کو ختم کیاجائے ۔قرارداد میں اقوام متحدہ اور عالمی برادری کے نمائندہ ادارے برصغیر کو تباہی سے محفوظ رکھنے کے لیے نریندر مودی کی مسلم کش پالیسی کا نوٹس لیتے ہوئے بھارت پر سفارتی اور تجارتی دباؤبڑھانے پر زور دیا گیا تاکہ ریاستی دہشت گردی کا عمل رک سکے ۔ہزاروں بے گناہ قیدی رہا ہو سکیں ۔کالے قوانین ختم ہوں ،فوجی انخلاء کے بعد ریفرنڈم کے ذریعہ حق خود ارادیت کا حصول یقینی بنایا جائے ۔قرارداد میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کیاگیا کہ بھارتی مظالم اجاگر کرنے اور نریندر مودی کے جارحانہ عزائم بے نقاب کرنے کے لئے فی الفور OICکا سربراہی اجلاس منعقدکیاجائے نیز یہ مسئلہ پھر ایک مرتبہ پھر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل میں اٹھائے اور عالمی رائے عامہ ہموار کرنے کے لئے وزیر اعظم پاکستان خود ایک قومی وفد کے ہمراہ دنیا کے اہم ممالک کا دورہ کریں ۔نیز بھارت کے جنگی جنون کے تدارک کے لئے قوم کو نظریاتی لحاظ سے تیار کیاجائے ۔بڑے پیمانے پر شہری دفاع کے پلیٹ فارم سے نوجوانوں کو منظم کیاجائے اور بھارت سے مذاکرات یا دوطرفہ تعلقات کو کشمیر میں پیش رفت سے مشروط کیاجائے ۔جب تک بھارت کشمیر کو اپنا اٹوٹ انگ قرار دینے کی رٹ ترک نہ کرے کوئی مذاکرات نہ کئے جائیں ۔مجلس شوریٰ کا یہ اجلاس اہل کشمیر کو مکمل یکجہتی کا یقین دلاتا ہے او ردعا گو ہے کہ اہل کشمیر جلد آزادی کی منزل سے ہمکنار ہوں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر