پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کی ترجمان بنے ،مسئلہ کشمیر تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈاہے،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiپوری پاکستانی قوم کشمیریوں کی ترجمان بنے ،مسئلہ کشمیر تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈاہے،عبدالرشید ترابی {/AF}

اسلام آباد( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیروممبرا سمبلی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کی ترجمان بنے ،مسئلہ کشمیر تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈاہے،کشمیریوں کی جدوجہد تحریک پاکستان کا تسلسل ہے،اسلامی جمعیت طلبہ عالمی استعمار کے خلاف کے برسرپیکار ہے،پاکستان کو دیانتدا ر قیادت جمعیت نے فراہم کی اور کررہی ہے،پاکستان اور نظریہ پاکستان کو بچانے کے لیے جو کردار اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان نے ادا کیا وہ تاریخ کا سنہری باب ہے،مقبوضہ کشمیرمیں برپا آزادی کی جدوجہد میں جمعیت ہراول دستے کا کردار ادا کررہی ہے،ان خیالا ت کا اظہار انھوں نے اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام ٹیلنٹ ایوارڈ شو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ پوری امت کو اس وقت قیادت کا ایک بڑاچیلنج درپیش ہے ،قیادت کے فقدان کی وجہ سے آج پوری امت کو گاجر مولی کی طرح کاٹا جارہاہے،مغربی استعمار نے منظم سازش کے تحت امت کو حقیقی قیادت سے محروم کیا،اسلامی ریاستوں کے اندر بھی قیادت کی تیاری کا کوئی ادارہ نہیں ہے ان حالات میں جمعیت نے آگے بڑھ کر نوجوانوں کی سیرت وکردار کی تعمیرمیں اہم کردار ادا کیا،ہر سطح پر باصلاحیت قیادت تیاری کی جو آج ملک کے اندر ااور ملک کے باہر اپنی صلاحیتوں کا لوہامنوارہی ہے،انھوں نے کہاکہ کشمیری آزادی کی جدوجہد میں تنہا نہیں ہیں ایٹمی پاکستان کشمیریوں کی پشت پر ہے جماعت اسلامی پاکستان اول روز سے اس تحریک کی پشتیبان ہے،جماعت اسلامی پاکستان کو بھی قیادت جمعیت نے فراہم کی ہے،انھوں نے کہاکہ ہندوستان اور اس کے مغربی آلہ کار پاکستان کواپنے نظریے سے ہٹانا چاہتے ہیں ،پاکستان اپنے نظریے سے ہٹے گا تو اس کا مقصد وجود ختم ہوجائے گا،پاکستان واحد ریاست ہے جو نظریے پر قائم ہوئی ہے،اﷲ کے دین کے قیام کا نظریہ ،اﷲ کے دین کا قیام ہے۔انھوں نے کہاکہ کشمیری اسلامی پاکستان کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں۔انھوں نے کہاکہ مغرب نے پوری کوشش کی ہے امت کے نوجوانوں کو جہاد سے لاتعلق کیا جائے مگر برہان مظفر وانی کی شہادت نے امت کے نوجوانوں کو ایک بار پھر جہاد سے جوڑ دیاہے ،نوجوان برہان کو اپنا ہیرومانتے ہیں۔نریندرمودی کے خطرناک عزائم کو کشمیریوں نے ناکام بنادیاہے مگر کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کومنزل تک پاکستان کا ہم رول ہی پہنچاسکتاہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر