{AF}
ویلی چھ کے ممبر اسمبلی مانسہرہ میں مہاجرین کالونی سے ان کشمیریوں کو باہر نکال رہے ہیں جنھوں نے ان کو ووٹ نہیں دئیے،نورالباری {/AF}
راولپنڈی ،مانسہرہ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے نائب امیر وامیر مہاجرین مقیم پاکستان نورالباری نے کہاہے کہ ویلی چھ کے ممبر اسمبلی مانسہرہ میں مہاجرین کالونی سے ان کشمیریوں کو باہر نکال رہے ہیں جنھوں نے ان کو ووٹ نہیں دئیے،کالونی کی چار دیوار ی میں صرف انہی افراد کو لایا جارہاہے جنھوں نے ایم ایل اے کو ووٹ دیے ہیں حکومت آزاد کشمیراس کا سختی سے نوٹس لے اور کشمیری مہاجرین کو حقوق دلائے،ان خیالات کااظہارا نھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاک کمیشن دو مرتبہ اس کالونی کا دورہ کرچکاہے مگر اس پرعملا درآمد ابھی تک نہیں ہوا،حکومت آزاد کشمیراور وزیر بحالیات اس کاسختی سے نوٹس لیں مہاجرین کے ساتھ سابق دور میں بہت زیادیاں ہوئی ہیں اصل کشمیری مہاجرین کو نظر انداز کرکے جعلی لوگوں کو نوازہ جاتارہاہے،ا س کلچر کے خلاف جہاد کی ضرورت ہے جماعت اسلامی اس کے خلاف جہاد کا اعلان کرتی ہے ،اصل مہاجرین کے مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے ،مہاجرین کے نام پر آنے والے فنڈز اور سیکمیں کرپشن کی نذرہوتی ہیں یا منظورنذر لوگوں کو دی جاتی ہیں،موجودہ حکومت سے امید ہے کہ وہ جس طرح آزاد کشمیر میں اصلاح احوال کررہی ہے وہ خو ش آئند ہے اسی طرح مہاجرین کے حلقوں میں بھی توجہ کی ضرورت ہے یہاں بھی سابق دور میں بہت کرپشن کی گئی ہے۔