راجہ فاروق حیدر نے غیر جانبدار اورجاندار پلک سروس کمیشن تشکیل دے کر اپنے مستقبل سے مایوس نوجوانوں کے لیے امید پیدا کردی ،جماعت اسلامی

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkراجہ فاروق حیدر نے غیر جانبدار اورجاندار پلک سروس کمیشن تشکیل دے کر اپنے مستقبل سے مایوس نوجوانوں کے لیے امید پیدا کردی ،جماعت اسلامی{/AF}

راجہ فاروق حیدر نے غیر جانبدار اورجاندار پلک سروس کمیشن تشکیل دے کر اپنے مستقبل سے مایوس نوجوانوں کے لیے امید پیدا کردی ،جماعت اسلامی راولپنڈی ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے مرکزی سیکرٹری اطلاعات وترجمان راجہ ذاکرخان نے کہاہے کہ وزیر اعظم راجہ فاروق حید رنے خان نے غیر جانبدار اور جاندار باصلاحیت افراد پر مشتمل پلک سروش کمیشن تشکیل دے کرنو جوانوں کے لیے امید کی کرن پیدا کی ہے،پلک سروس کمیشن جیسے قومی ادارے کو جس طریقے سے تباہ کردیاگیاتھا،اس سے نوجوانوں اپنے مستقبل سے مایوس ہوکر منفی سرگرمیوں میں ملوث ہوچکے تھے،راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں موجودہ حکومت نے آج تک جو اقداما ت کیے ہیں وہ قابل تحسین ہیں ،بیس کیمپ کو آہستہ آہستہ اصل ٹریک پر چڑہایاجارہاہے،تحریک آزادی کشمیرکی تقویت کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے لے کر اداروں کی اصلاح احوال تک بہتر اقدامات ہیں،آزاد خطے کو ماڈل ریاست بنانا وقت اور حالات کاتقاضاہے،ان خیالات کااظہارا نھوں نے نوتشکیل شدہ پبلک سروس کمیشن کے حوالے سے اپنا موقف بیان کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی اور مسلم لیگ ن مل کر یہ کوشش کرے گی کہ جو ماضی میں خرابیاں ہوئیں ہیں ان کی اصلاح کی جائے ،آزاد خطے کا وقار بحال کیا جائے ،اس کے وسائل میں اضافہ کیا جائے ،این ایف سی ایواڈ میں اس کو شامل کروایا جائے،لوڈ شیڈنگ کے عذاب سے عوام کو نجات دلائی جائے،رشوت اور رشوت کے کلچر کو ختم کیا جائے حق دار کو حق دلایا جائے۔انھوں نے کہاکہ تمام سیاسی جماعتیں اپنے دائروں سے نکل کر اچھے اقدامات کی تحسین کریں اور حکومت کو درست راستے پر رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں ،دنیا کہاں سے کہاں پہنچ چکی ہے اور ہم ابھی تک زمانہ جاہلیت کی باتیں کرتے ہیں،برادری اور علاقی ازم سے نکل کر قومی دھارے میں آنا ہوگا۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر