پبلک سروس کمیشن جیسے قومی ادارے کی تشکیل نوکر کے راجہ فاروق حید ر نے قابل تحسین اقدام کیا ہے ، عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi پبلک سروس کمیشن جیسے قومی ادارے کی تشکیل نوکر کے راجہ فاروق حید ر نے قابل تحسین اقدام کیا ہے ، عبدالرشید ترابی{/AF}

بھمبر( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیروممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ پبلک سروس کمیشن جیسے قومی ادارے کی تشکیل نوکر کے راجہ فاروق حید ر نے قابل تحسین اقدام کیا ہے ،صاحب کردار اور باصلاحیت ممبران نامزد کیے گئے ہیں،اس سے اپنے مستقبل سے مایوس نوجوانوں کے لیے امید کی کرن پیدا ہوئی ہے،جماعت اسلامی نے بیس کیمپ میں نظام کی اصلاح اور کشمیرکی آزادی جیسے اہم مقاصد کی تکمیل کے لیے پارلیمانی رول حاصل کرنے کے لیے حکمت عملی بنائی تھی،اجتماعی فیصلوں کا احترام کیا جانا چاہیے،جماعت اسلامی نے نظام کی اصلا ح کشمیرکی آزادی کا جو ایجنڈادیا حکومت نے اس پراقدامات کیے،میرٹ کی بالادستی اور نظام کی اصلاح کے ذریعے عوام کو یلیف فراہم کیا جائے گا،ریڈفاؤنڈیشن نے اکیڈمک میدان میں لوہامنوایا ہے معاشرے کے سارے افراد جماعت کو شاباش دیتے ہیں،ان خیالات کا اظہارا نھوں نے جماعت اسلامی ضلع بھمبرکے اراکین جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس سے جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل ارشد ندیم ایڈووکیٹ سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،اراکین جنرل نے امجد یوسف کو امیر ضلع منتخب کیا ہے،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ این ٹی ایس کا نفاذ اورپبلک سروس کمیشن کی تشکیل سے حالات بہتری کی جانب گامزن ہوں گے،عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور ان کے مسائل حل کرنے کے لیے بیوروکریسی میں اچھے افراد کو آگے لاکر اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنایا جارہاہے ،میرٹ کی بحالی اور بالادستی سے نظام ٹھیک ہوگا،اس جانب حکومت گامزن ہے،جماعت اسلامی اسمبلی میں بھرپور اپنا کردار ادا کررہی ہے ،انھوں نے کہاکہ اپنے منصوبہ عمل کے مطابق جماعت کے کام کو آگے بڑھائیں عوام تک دین کی دعوت پہنچائیں امکانات سے استفادہ کریں،کشمیرکی آزادی کے لیے جدوجہد کرنا ہمار ادستور ہدف ہے اس جانب بھی کام کو تیز کریں،سیزفائرلائن پر خاموشی عارضی ہے،نریندرمودی کسی بھی وقت کوئی بھی اقدام کرسکتے ہیں ا س کے لیے ہردم تیار رہنا ہوگا،رائے عامہ کومنظم کرنا ہوگاعوام میں شعور اور بیداری پیداکرنا ہوگی،کشمیرکی آزادی اور نظام کی اصلاح ہمارا بنیادی ہدف ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر