ہمارے سارے مسائل کا حل نبی ﷺؑ کی تعلیمات اپنانے میں ہے،حبیب الرحمان آفاقی ایڈووکیٹ

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkہمارے سارے مسائل کا حل نبی ﷺؑ کی تعلیمات اپنانے میں ہے،حبیب الرحمان آفاقی ایڈووکیٹ{/AF}

کھوئی رٹہ ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرضلع کوٹلی کے امیر حبیب الرحمان آفاقی ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ ہمارے سارے مسائل کا حل نبی ﷺؑ کی تعلیمات اپنانے میں ہے،اسوہ رسول ﷺ کی اتباع کیے بغیر ہم نہ دنیا میں کامیاب ہوسکتے ہیں اور نہ ہی آخرت میں ہمار اکوئی حصہ ہوگا،ہمارے تمام کے تمام مسائل کا حل دین کے نفاذ میں مضمر ہے رسوہ رسول ؑﷺ اورقرآن کا سب سے بڑا حق یہ کہ اس کے نظام کو نافذ کیا جائے،ان خیالات کااظہارا نھوں نے سیرت کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ عوام کے حقوق غصب کرنا کرپشن کرنا رشوت ستانی کرنا بہت بڑے گنا ہ ہیں،راجہ فاروق حیدر نے پبلک سروس کمیشن کی تشکیل نو اوراین ٹی ایس کے ذریعے حق دار کو حق دینے کا جو اعلان کیا ہے اور اس پر عملی کام کیا ہے یہ نیکی کا کام ہے حق دارکو حق سے محروم کرنے والے کل قیامت کواﷲ کو کیا جواب دیں گے،اﷲ کے رسول ﷺ کو کیا جواب دیں گے،انھوں نے کہاکہ بیس کیمپ کی موجودہ حکومت اصلاح احوال کی جانب گامزن ہے ،جماعت اسلامی اس کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی،جماعت اسلامی تنقید برائے تنقید پر یقین نہیں رکھتی ،انھوں نے کہا راجہ فاروق حیدر نے صاحب کردار اور باصلاحیت افراد پبلک سروس کمیشن کے ممبران نامزد کیے ہیں ان پر جماعت اسلامی ان کو مبارک باد پیش کرتی ہے اوراپنے بھرپور تعاون کا یقین دلاتی ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر