{AF}
نریندر مودی کشمیریوں پر ظلم اور سیز فائر لائن پر بلااشتعال فائرنگ کرکے کشمیریوں کو آزادی کی جدوجہد سے دستبردار نہیں کرواسکتے ، ارشد ندیم ایڈووکیٹ {/AF}
کوٹلی ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے سیکرٹری جنرل ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ نریندر مودی کشمیریوں کو ظلم اور سیز فائر لائن پر بلااشتعال فائرنگ کرکے کشمیریوں کو آزادی کی جدوجہد سے دستبردار نہیں کرواسکتے ،ہندوستان کی عدالتیں بھی اب نریندرمودی کے نقش قدم پر چل نکلی ہیں،جماعت اسلامی اور اس کے سارے اداروں کے رضاکار سیز فائر لائن کے قریبی علاقوں میں ہوشیار رہیں دشمن کے ہر حملہ کا مقابلہ کریں گے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی ضلع کوٹلی کے اراکین جنرل کونسل کے اجلاس اور ایک روزہ تربیت گاہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اراکین جنرل کونسل نے بقیہ سیشن کے لیے حبیب الرحمان آفاقی کو امیر ضلع منتخب کیا ہے انھوں نے اجلاس میں حلف اٹھا اور زاہد حسن ایڈووکیٹ کو سیکرٹری ضلع بنایا ہے،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے کہاکہ بھارتی عدالتیں کشمیریوں کی قاتل ہیں عالمی عدل انصاف کشمیریوں سے انصاف کرلیے اپنا کردار ادا کرے،انھوں نے کہاکہ ہندوستان کی عدالتیں انتہاپسند مودی کے عزائم کی تکمیل کررہی ہیں ا ور اقوام متحدہ کے چارٹر اور کشمیرکی قرارداددوں کی خلاف ورزی کررہی ہیں اقوام متحدہ کو اس کا نوٹس لیناچاہیے،کشمیریوں کے حق خودارادیت کی قرارداد یں اقوام متحدہ میں موجود ہیں اور خود ہندوستان اقوام متحدہ میں گیاہے،ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے کہ جماعت اسلامی آزاد خطے کے عوام کے مسائل کے حل اور کشمیرکی آزادی کے لیے مصروف جہد ہے،ضلع کوٹلی کے جماعت اسلامی کے کارکن متاثرین سیز فائر لائن کی مدد کریں ان کے شانہ بشانہ رہیں،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب امیر ضلع حبیب لرحمان آفاقی نے کہاکہ مودی کی کہ بھول ہے کہ وہ سیز فائر لائن پر فائرنگ کرکے ہمارے نوجوانوں کو شہید کرکے ہمیں ڈرائے گا،کشمیری پاک فوج کے ساتھ ہیں اور ہم ہندوستان کو شکست دیں گے اور کشمیرآزاد کروائیں گے،مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج شکست کھا چکی ہے اور توجہ ہٹانے کے لیے سیز فائر لائن پر فائرنگ کررہی ہے۔