{AF}
الخدمت فاؤنڈیشن میرپور ڈویثرن کے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اہم منصوبے جلد شروع کرے گی،عطاء الرحمان چوہان{/AF}
میرپور( پ ر)الخدمت فاؤنڈیشن آزاد جموں وکشمیرکے سیکرٹری جنرل عطاء الرحمان چوہان نے کہاہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن میرپور ڈویثرن کے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اہم منصوبے جلد شروع کرے گی،میرپورڈویثرن کے عوام کی خدمات ہیں ،یہاں کے عوام کی بھرپور خدمت کریں گے،ان خیالات کااظہارا نھوں نے ضلع میرپور کے تنظمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہا کہ نبی ﷺنے آخری وقت بھی جن چیزوں کی طرف توجہ دلائی ان میں نماز نہ چھوڑنااور غریب ،بے سہار ااور یتیم بچوں کی خدمت کی تلقین کی ہے ،اسلامی معاشرے میں تمام اہل خیر کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے ارد گرد اپنے عزیزوں اور بے سہارا افراد کی خدمت کریں،میرپور کے وسائل میرپور کے عوام پر لگائیں گے،انھوں نے کہاکہ غریبوں کی خدمت کرنا پینے کے صاف پانی کے ٹینک بنوانا راستے بنوانے کا سلام ہمیں درس دیتا ہے،عطاء لرحما ن چوہان نے کہاکہ مغربی سماج ہیں جو این جی اوز کام کررہی ہیں انھوں خدمت کا نعرہ اسلام سے اخد کیا ہے،جو کام مسلمانوں کے کرنے کے تھے وہ مغر ب والے کررہے ہیں اور مسلمانوں نے اپنے کام چھوڑ دیے ہیں،ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم سماج میں پائے جانے والے مسائل حل کریں،اپنے بھائیوں کی مدد کریں مشکل وقت میں ان کے کام آئیں۔