{AF}
اسلام بے سہارا اوریتیم بچوں کی کفالت کا درس دیتاہے، عبدالرشید ترابی {/AF}
اسلام آباد( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیروممبر اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ اسلام بے سہارا اوریتیم بچوں کی کفالت کا درس دیتاہے،پرائیویٹ سیکٹر نے معاشرے او رسماج میں یتیم اور بے سہارا بچوں کی تعلیم کا بیڑا اٹھایا ،ریڈفاؤنڈیشن اور ایچ ایچ آڑڈی کی خدمات قابل تحسین ہیں،تعلیم کو فروغ دیے بغیر ترقی کی منازل طے کرنا ممکن نہیں ہے،دنیامیں انھی اقوام نے ترقی کی ہے جنھوں نے تعلیم پر فوکس کیا اور شعبہ تعلیم کو ہر طرح کی آلودگی سے بچایا اور سیاسی اکھاڑا نہیں بننے دیا،ناانصافی کرنے والے اور تعلیم سے محروم رہنے والے معاشرے اور اقوام اپنا وجود برقرارنہیں رکھ سکتے،ان خیالا ت کااظہار انھوں نے ایچ ایچ آر ڈی کے زیرا ہتمام پاکستان کے 36اضلاع اور آزاد کشمیرسے وہ یتیم بچے جنھوں نے ٹاپ کیا ان کے عزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،شائنگ سٹار بچوں کے عزاز میں دیے گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ اسلامی معاشرے میں بڑی خیر موجود ہے ،ہمارے ہاں ہر قسم کی صلاحیت موجود ہے اس کو اجاگرکرنے کی ضرورت ہے بچوں کی صلاحیتیوں کو اجاگر کیا جائے اور ان کو قوم اور ملک کے لیے مفید بنایا جائے ،ہمارے لیے ماڈل نبیﷺ کی سیرت ہے اور نبیﷺ ن ے ہمیشہ بے سہارا افراد کی مدد کی تلقین کی ہے،اخوت محبت اور بھائی چارے کا تقاضاہے کہ ہم اپنے ارد گرد ایسے بچوں،افراد کی دیکھ بحال کریں جو ہمارے بس میں ہے،انھوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں قابض ہندوستان افواج نے ہزاروں بچوں کو یتیم کردیاہے ،ان کی سروں سے والدین کا سایہ چھین لیاہے،اب تو اس سے بھی آگے نکل کر پلیٹ کنوں سے بچوں اور نوجوان کو بینائی سے محروم کیاجارہاہے،مقبوضہ کشمیرمیں اپنے ان بچوں کے حوالے سے بھی ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ان کاخیال رکھیں ان کی مدد کریں،برہان مظفروانی کی شہادت کے بعد جو انقلاب برپا ہے اس سے ہندوستان پریشان ہے،اس کی افواج پریشان ہیں،کشمیری آزادی کے لیے پرعزم ہیں،بھارتی تشدد اور ظلم کے باوجود کشمیریوں کا جذبہ آزادی سرد نہیں ہوتا ۔انھوں نے کہاکہ معاشرے میں اہل خیر حضرات دست تعاون بڑھائیں اور حکومتیں بھی اپنا کردار ادا کریں تو معاشرے میں کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے کوئی بھوک سے نہ سوئے کوئی علاج کے بغیر نہ رہے ۔