{AF}
بھارتی افواج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے بچوں کے والدین نے الخدمت کے رضاکاروں کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے فوری طورپر ریسکیوکرتے ہوئے بچوں کی جان بچانے کااہتمام کیا{/AF}
کوٹلی ( پ ر) بھارتی افواج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے بچوں کے والدین نے الخدمت کے رضاکاروں کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے فوری طورپر ریسکیوکرتے ہوئے بچوں کی جان بچانے کااہتمام کیا،ان خیالات کااظہار انھوں نے ہسپتال میں اپنے بچوں کی خیریت درفافت کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،زخموں بچوں کے والدین نے کہاکہ ہم سب الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکاروں کے شکرگزار ہیں کہ وہ فوری طورپر جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور ہمارے بچوں کو ہسپتال تک پہنچایا،انھوں نے کہا کہ اﷲ تعالیٰ ایسے ادارے اور اس کے رضاکاروں کو سلامت رکھے جو مصیبت کی گھڑی میں کام آتے ہیں اور عوام کی خدمت کرتے ہیں،ایسے لوگوں سے اﷲ بھی خوش ہوتا ہے اور اس کی مخلوق بھی خوش ہوتی ہے ہمارے اسلام کی تعلیمات بھی یہی ہیں کہ مشکل وقت میں اپنے بھائیوں کی مدد کی جائے۔واضح رہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن امدادی سرگرمیوں میں مصروف رہتی ہے الخدمت انتظامیہ نے اپنے رضاکاروں ا ور اپنی تمام ایمبولینسز کو احکاما ت جاری کیے ہوئے ہیں کہ وہ سیز فائر لائن کے قریبی علاقوں میں موجود رہیں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں اپنے بھائیوں کی مدد کریں۔