بھارت نے غیر اعلانیہ جنگ مسلط کی ہوئی ہے پوری قوم مل کرمقابلہ کرے،مرکزی نائب امراء

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkبھارت نے غیر اعلانیہ جنگ مسلط کی ہوئی ہے پوری قوم مل کرمقابلہ کرے،مرکزی نائب امراء{/AF}

مظفرآباد( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے مرکزی نائب امراء نے مشترکہ طورپر کہاہے کہ بھارت نے غیر اعلانیہ جنگ مسلط کی ہوئی ہے پوری قوم مل کرمقابلہ کرے،نکیال سیکٹر پر بچوں کی وین پر حملہ کھلی دہشت گردی ہے عالمی برادری بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے،حکومت آزادکشمیراور حکومت پاکستان بھارتی جارحیت کا جواب دینے کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنائے،کشمیری آزادی نوشتہ دیوارہ ہے بھارت شکست خورد ہ ہے،ان خیالا ت کااظہارنائب امراء ڈاکٹر خالدمحمود،نورالباری،شیخ عقیل لرحمان ایڈووکیٹ،مشتاق ایڈووکیٹ،راجہ جہانگیر خان،ڈاکٹر مشتاق،مشترکہ طورپرکیا،انھوں نے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیرکے اندر ظلم کی انتہاکی ہوئی ہے ،جماعت اسلامی کو ہدف بنایا ہوا ہے،نوجوانوں کو شہید کیا جارہاہے پلیٹ کنوں سے نوجوانوں اور خواتین کو بینائی سے محروم کیا جارہاہے عالمی اور اسلامی برادری کی خاموشی سے فائدہ اٹھا کر بھارت مظالم میں اضافہ کررہاہے،انھوں نے کہاکہ حکومت پاکستان OICکا سربراہی اجلاس بلوائے اور کشمیرکی آزادی کے لیے حکمت عملی ترتیب دے،اقوام متحدہ ،عالمی عدل انصاف اور دیگر اداروں کو متحرک کرے،ہندوستان بدترین ریاستی دہشت گردی کا مرتکب ہورہاہے،نریند رمودی عالمی دہشت گرد ہے اس کو عالمی دہشت گرد ڈیکلر کر کے اس کے خلاف عالمی عدل انصاف میں مقدمہ چلایا جائے،انھوں نے کہاکہ بھارت فوجیوں نے نکیال سکول وین پر حملہ کرکے اپنی دہشت گردی ثابت کردی ہے،کشمیری آزادی کے لیے پرعزم ہیں اور آزادی حاصل کرکے رہیں گے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر