{AF}
حلب اور کشمیر میں خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے اس پر عالمی برادری کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے، رفعت عزیز {/AF}
کوٹلی ( پ ر)جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی مرکزی رہنما اور ممبر قانون سازاسمبلی رفعت عزیز نے کہاہے کہ حلب اور کشمیر میں خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے اس پر عالمی برادری کی خاموشی لمحہ فکریہ ،اقوام متحدہ ،انسانی حقوق کی تنظمیں،OICیورپی یونین نے کردار ادا نہ کیاتو اﷲ کا سب پر عذاب آئے گا،اسلامی ممالک کے حکمرانوں نے ہوش کے ناخن نہ لیے اور ان مسلمانوں کی حمایت نہ کی اور حالات اور خراب ہوں گے،نریندرمودی اور بشارالاسد انسانیت کا خون پی رہے ہیں ان کو روکنا ضروری ہے،سانحہ بنگلہ دیش ہندوستان کی سازش کا شاخسانہ تھا،ا ن خیالات کا اظہارا نھوں نے بوائز الیمنٹری سکول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ا س موقع پر ڈسٹرکت ایجوکیشن آفیس محمد سلطان،ہیڈ ماسٹر سید فضیلت حسین شاہ سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رفعت عزیز نے کہاکہ امت مسلمہ نے جب اپنا تعلق قرآن سنت سے جوڑے رکھا تو ان کی عزت تھی،عروج تھا جب قرآن وسنت سے تعلق چھوڑ دیا تو مسلمان بے توقیر ہوگئے ہیں ،ایک بار پھر امت کو اپنا تعلق قرآن وسنت سے جوڑنا ہوگا اسلامی تعلیمات اپنانی ہوں گی،باہمی اتفاق اوراتحاد پیدا کرنا ہوگا،56اسلامی ممالک کے ہوتے ہوئے اس طرح مسلمانوں کاخون بہہ جائے تو یہ لمحہ فکریہ ہے ،انھوں نے کہاکہ عالمی برادری کو بھی نوٹس لینا ہوگا اور اسلامی ممالک کے حکمرانوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔