{AF}
نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی تمام حدیں عبور کر دی ہیں حکومت پاکستان او آئی سی کا سربراہی اجلاس بلوا کر مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ٹھوس حکمت عملی طے کروائے، عبدالرشید ترابی{/AF}
راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر و ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی تمام حدیں عبور کر دی ہیں حکومت پاکستان او آئی سی کا سربراہی اجلاس بلوا کر مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ٹھوس حکمت عملی طے کروائے،سانحہ مشرقی پاکستان ہندوستان کی برائے راست مداخلت اور سازش کا شاخسانہ ہے کشمیر آزاد کرا کے پاکستان کا حصہ بنا کر اس سانحے کا بدلہ چکانے کا موقع ہے ،مہاجرین کے مسائل ترجیح اول ہیں وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان سے ملاقات میں مہاجرین کے مسائل اٹھائے ہیں انہوں نے وعدہ کیا ہے کہ وہ مہاجرین کے مسائل حل کریں گے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر امور خارجہ کے ڈائریکٹر غلام نبی نوشہری نے پونچھ ہاوس میں ملاقات کی اس موقع پر گفتگو میں کیا،اس موقع پر غلام نبی نوشہری نے مقبوضہ کشمیر کے تازہ ترین حالات اور مہاجرین کے مسائل کے حل کے حوالے سے مشاورت کی ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے غلام نبی نوشہری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی قابض افواج نے جماعت اسلامی کو ٹارگٹ بنایا ہوا ہے بچوں،بوڑھوں اور خواتین کو گرفتار کیا جا رہا ہے جماعت اسلامی کے نوجوانوں پر پبلک سیفٹی ایکٹ لگا کر ان کو جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے جیلوں کے اندر ان کے ساتھ برا سلوک کیا جارہا ہے ہندوستانی افواج ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت کسی بھی انسانی حقوق کی تنظیم کو مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت نہیں دے رہی اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے دیگر ادارے بھی اس مرحلے پر خاموش ہیں ہندوستان اس خاموشی کا فائدہ اٹھا کر بدترین ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی پامالی کا مرتکب ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کا جنرل اسمبلی میں خطاب اور جنرل راحیل شریف کا واضح موقف خو ش آئند ہے نئی عسکری قیادت سے بھی کشمیریوں کو توقع ہے کہ وہ بھرپور کردار ادا کرے گی ،غلام نبی نوشہری نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی افراتفری سے مقبوضہ کشمیر میں حوصلہ شکنی کا پیغام جاتا ہے پاکستان کے سیاسی قائدین ہندوستان جیسے دشمن کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی صفوں میں اتحاد و یکجہتی پیدا کریں ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ جماعت اسلامی اول روز سے تحریک آزاد ی کشمیر کی پشتیبان ہے اور کشمیر کی مکمل آزادی تک کشمیریوں کے شانہ بشانہ رہے گی کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار ہے ہندوستان اس کو پڑھ لے اگر ہندوستان نے کشمیریوں کو آزاد ہونے میں تاخیری خربے استعمال کیے تو اس کا اپنا جغرافیہ بدل جائے گا ،کشمیر تقسیم برصغیر کا نا مکمل ایجنڈا ہے اقوام متحدہ اس ایجنڈے کی تکمیل کے لیے اپنا کردار ادا کرے ،انہوں نے کہا کہ ہندوستان خود اقوام متحدہ میں گیا اور ساری دنیا کے سامنے یہ عہد کیا کہ وہ کشمیریوں کو ان کا حق فراہم کرے گا ،نریندر مودی نہرو کے وعدے کوپورا کریں عبدالرشید ترابی نے کہا کہ برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد تحریک میں جو نیا رخ اختیار کیا ہے اس حوالے سے بیس کیمپ کے صدر سردار مسعود خان،وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر اور میں نے بیرونی دورے کیے ہیں عالمی ضمیر کو جھنجوڑنے کی کوشش کی ہے اس حوالے سے پیش رفت ہو رہی ہے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ حکومت اسمبلی اور اس کے سارے ادارے کشمیریوں کی پشتیبانی کا حق ادا کریں ہمارا پارلیمانی رول حاصل کرنے کا بڑا مقصد یہی تھا کہ بیس کیمپ کا حقیقی کردار بحال ہو انہوں نے کہا کہ مہاجرین کے مسائل سمیت بیس کیمپ میں اصلاح احوال کی کوشش جاری ہیں میرٹ کی بالاد ستی عدل و انصاف کا قیام ہمارا ہدف ہے انہوں نے کہاکہ آزاد خطے کے عوام کشمیریوں بھائیوں کے شانہ بشانہ ہیں اور آزادی تک رہیں گے ۔