{AF}
بھارتی قابض افواج کی نکیال سیکٹر سے بچوں کے سکول پر گولہ باری قابل مذمت ہے ،ڈاکٹر ریاض{/AF}
میرپور( پ ر)الخدمت فاؤنڈیشن آزاد جموں وکشمیر کے صدر ڈاکٹر ریاض نے کہاہے کہ بھارتی قابض افواج کی نکیال سیکٹر سے بچوں کے سکول پر گولہ باری قابل مذمت ہے ،دینا میں گئی بھی بچوں کے سکولوں اور ایمبولنسز پرکوئی حملہ نہیں کرتا مگر بھارت نے بچوں اور ایمبولنسز پر حملے کرکے اپنی اصلیت ظاہر کردی ہے عالمی برادری اس کا نوٹس لے اور پاک فوج اس کا بھرپور جواب دے،نکیال سیکٹر پر مسلم ہینڈ کے سکول پر حملہ ناقابل قبول ہے،شہید ہونے والے ڈرائیور اور زخمیوں بچوں کے ساتھ کے خون کا حساب لیں گے، کوٹلی کی تمام الخدمت کی تمام ایمبولنس بچوں کی مدد کے لیے پہنچیں اور سیز فائر لائن کے قریب کے علاقوں میں موجود رہیں تاکہ فوری طورپر زخمیوں اور شہداء کے جسد خاکی کو اٹھایا جاسکے،ان خیالا رت کا اظہار انھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،ڈاکٹر یاض نے کہاکہ الخدمت فاؤنڈیشن کے ہزاروں رضاکار بھارت کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں،انھوں نے کہا بھارتی افواج عالمی قوانین کی بدترین خلاف وزری کررہی ہے عالمی برادری اس کا نوٹس لے،انھوں نے کہا کہ بچوں کے سکولوں پرقابض افواج گولہ باری اور بم برساکر تحریک آزادی کو دباسکتی ہے اور نہ ہی توجہ ہٹاسکتی ہے،ڈاکٹرریاض نے مطالبہ کیا کہ پاک فوج اس کا بھرپور جواب دے تمام کشمیری پاک فوج کے شانہ نشانہ ہیں،بھارت کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتا،انھوں نے اپنے تمام رضا کاروں اور ایمبولنسز کے ڈرائیوروں کی ہدایت جاری کی کہ وہ کوٹلی سمیت دیگر اضلاع میں موجودرہیں اور فوری طور پر امدادی سرگرمی کریں۔انھوں نے کہ الخدمت فاؤنڈیشن متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ڈاکٹر ریاض نے الخدمت کے ڈرائیور کو مبارک باد ی جس نے فوری پر موقع پر پہنچ کے زخمی بچوں اور شہید ڈرائیور کو اٹھایا۔