{AF}
آزادخطے میں کوئی یتیم بچہ غربت کی وجہ سے تعلیم سے محروم نہیں رہے گا،عطاالرحمان چوہان{/AF}
راولپنڈی ( پ ر)الخدمت فاؤنڈیشن آزاد جموں وکشمیرکے سیکرٹری جنرل عطاالرحمان چوہان نے کہاہے کہ آزادخطے میں کوئی یتیم بچہ غربت کی وجہ سے تعلیم سے محروم نہیں رہے گا،پسماندہ علاقوں اور شہری علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہم کا بندو بست کررہے ہیں اور مزید منصوبے زیر کار ہیں،صحت کی سہولت کے لیے ہسپتال اور ڈسپنریاں قائم کیں اور مزید منصوبے بنارہے ہیں،ان خیالات کا اظہارا نھوں نے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ مغر بی اسلام اور بنی ﷺ نے ہمیں نے سہارا لوگوں کی مدد کرنے کا حکم دیاہے،اﷲ کے رسول ﷺ نے غریب بے سہارا اور تیم کی مددخود بھی کی ہے اور مدد کرنے کا حکم دیاہے،آزادکشمیرکو رفاعی ماڈل ریاست بنانا ضروری ہے،اہل خیرافراد ان کاموں میں حصہ لیں،الخدمت فاؤنڈیشن آزاد جموں وکشمیرنے فیصلہ کیاہے کہ متاثرین سیزفائر لائن کی بھی مدد کرے گی اور نکیال سماہنی میں کام جاری ہے اور باقی اضلاع میں بھی کام کیا جائے گا،انھوں نے کہاکہ آزاد کشمیرکے ہر حلقے کو ایک ایمبولنس فراہم کریں گے جو وہاں کے لوگوں کے کام آئے گی،انھوں نے کہاکہ جن معاشروں نے ترقی کی ہے ان معاشروں اور سماج کے افراد نے بھی اپنا کام کیا ہے صرف حکومت کی طرف نہیں دیکھا بلکہ حکومت کے بوجھ کو کم کیا ہے،انھوں نے کہاکہ مستقبل میں حکومت کے سوشل ویل فئیرکے محکمے کے ساتھ مل کر بھی کام کیا جاسکتاہے،اصل تو عوام کی خدمت کرنی ہے۔