آزاد خطے میں اﷲ اور اس کے رسول ﷺکے گستاخوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے،ڈاکٹر خالد محمود

{AF}dr. khalid آزاد خطے میں اﷲ اور اس کے رسول ﷺکے گستاخوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے،ڈاکٹر خالد محمود{/AF}

راولاکوٹ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہاہے کہ آزاد خطے میں اﷲ اور اس کے رسول ﷺکے گستاخوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے،امت اپنے اصل مقام اور کام کی طرف لوٹ آئے اسی میں سب کی کامیابی ہے،آج پوری دنیا میں مسلمانوں کے خون کو پانی کی طرح بہایا جارہاہے،برما میں مسلمانوں کے خون کی ہولی پر امت کے حکمران مزید خاموش رہے تو اﷲ کا عذاب آئے گا،ا ن خیالات کا اظہاررا نھوں نے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ ہمارے سلاف نے جانوں کے نذرانہ پیش کرکے یہ خطہ آزاد کروایا کہ یہاں مسلمان اﷲ اور اس کے رسول ﷺکے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق اپنی زندگی گزاریں گے،عدل انصاف کا بول بالاہوگا،اقرباء پروری کرپشن اور ظلم کو ختم کیا جائے گا،دین کو قائم کیا جائے گامگر 70برس بیت گئے ابھی تک وہ نظام یہاں نافذ نہ ہوسکا جس کے لیے قربانیان دی گیں تھیں اگر وہ نظام نافذ ہوتا تو آج کون جرات کرسکتا تھاکہ وہ پونچھ میں بیٹھ کر اﷲ اور اس کے رسول ﷺ کی شان میں گستاخی کرے،ایسا مواد شائع کرے ،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی اﷲ کے دین کے قیام اور قائم کرنے کی جدوجہد کو جاری رکھی گی،کشمیرکی آزادی اور اسلامی نظام کا قیام ہمارامشن ہے ہمارا دستوری ہدف ہے ،کشمیرکی آزادی تک اور اﷲ کی دھرتی پر اﷲ کے نظام کے قیام تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر