{AF}
بیس کیمپ میں اچھی حکومت کا قیام ہی تحریک آزادی کشمیر کو آگے بڑھا سکتا ہے،شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ{/AF}
مظفرآباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے نائب امیر شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کی طرف سے متاثرین زلزلہ کے اضلاع میں متاثر ہونے والے تعلیمی اداروں کو فوری طور پر تعمیر کرنے کے حکم کو خوش آئند قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ متاثرین زلزلہ کے 56ارب روپے جو سابقہ حکومت لے گئی تھی اس کی واپسی کا اہتمام بھی کیا جائے زلزلہ سے متاثرہ اضلاع درجنوں نہیں بلکہ سینکڑوں منصوبے ایسے تھے جو اس رقم سے تعمیر ہونے تھے کچھ منصوبوں کا آغاز ہو چکا تھا اور کچھ زیر کار تھے لیکن متاثرین کے لیے آنے والی رقم واپس لے لی گئی جس کی وجہ سے وہ منصوبے تشنہ ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ بیس کیمپ میں اچھی حکومت کا قیام ہی تحریک آزادی کشمیر کو آگے بڑھا سکتا ہے اگر بیس کیمپ میں ظلم نا انصافی کرپشن اقرباپروری میرٹ کی پامالی کا دور دورہ ہو گا تو یہ بیس کیمپ تحریک آزادی میں کیسے اپنا مثبت کردار ادا کر سکتا ہے تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ آزاد خطے میں اچھا نظام حکومت ہو اور یہ خطہ ماڈل خطہ ہو جہاں ہر فرد کو انصاف ملے میرٹ پر ملازمت ملے کرپشن سے پاک معاشرہ قائم ہو انہوں نے کہا کہ حقدار کو میرٹ پر حق دینا عین اسلام ہے حق دار کو حق سے محروم کرنا غیر اسلامی ہے یہ خطہ اسلام کے نام پر آزاد ہوا مگر اس خطے میں ابھی تک اسلام کا نفاذ نہ ہو سکا انہوں نے کہا کہ ہماری سیاسی قیادت اور ممبران اسمبلی کو ذات ،برادری ،علاقوں کے دائروں سے نکل کر قومی سوچ اپنانی ہو گی اور ایک ایسا سسٹم دینا ہو گا جس میں ہر فرد کو حق ملے ،انہوں نے کہاکہ اپنے عزیزوں کو نوازنے کے لیے مظلوم کا حق مارنے والے اﷲ کے ہاں کیا جواب دیں گے ،ہم نے مرنا ہے اور قیامت کے دن اپنے اﷲ کے سامنے ان سارے اعمال کا جواب دینا ہے جو ہم کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ کل قیامت کے دن نا حق نوازے گے عزیز کام نہیں آئیں گے بلکہ وہ نیکی او ر اچھے اعمال کام آئیں گے جو اس دنیا میں کی ہو گی انہوں نے کہاکہ بیوروکریسی اپنا قبلہ درست کرے وزراء انصاف کی بنیاد پر کام کریں تو ہمارا معاشرہ مثالی معاشرہ بن سکتا ہے ۔