نریندر مودی نے ہندوستان کو پوری دنیا میں رسوااور بے نقاب کر دیا ہے،رفعت عزیز

{AF}rifat mehmoodنریندر مودی نے ہندوستان کو پوری دنیا میں رسوااور بے نقاب کر دیا ہے،رفعت عزیز {/AF}

کوٹلی( پ ر) جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی مرکزی راہنما و ممبر قانون ساز اسمبلی رفعت عزیز نے کہا ہے کہ نریندر مودی نے ہندوستان کو پوری دنیا میں رسوا اور بے نقاب کر دیا ہے نریندر مودی کی انتہا پسند پالیسیوں اور سوچ کی وجہ سے خود ہندوستان کے اندر سکھوں سمیت 16سے زائد آزادی کی تحریکیں ایک بار پھر پوری قوت سے سر اٹھا رہی ہیں ،ہندوستان نے کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے میں تاخیر کی تو ہندوستان کا موجودہ نقشہ سلامت نہیں رہے گا ،آزاد خطے کے غیور عوام متاثرین سیز فائر لائن کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور کشمیر کی مکمل آزادی تک مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے شانہ بشانہ رہیں گے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد جو تحریک اٹھی ہے اس کو دبانا کسی کے بس میں نہیں ہے 8لاکھ قابض افواج نے تمام تر مظالم کے باوجود کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو سرد نہ کر سکی قابض افواج مقبوضہ کشمیر میں بد ترین ریاستی دہشت گردی کی مرتکب ہو رہی ہے عالمی ادارے اور انسانی حقوق کی تنظیمیں اس کا نوٹس لیں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر