عبدالرشید ترابی کی تحریک پر ترکی میں کشمیرپر بڑی عالمی کانفرنس کے انعقاد پر اتفاق، ترکی میں کشمیرپر عالمی کانفرنس تحریک آزادی میں سنگ میل ثابت ہوگی

{AF}abdul rasheed turabiعبدالرشید ترابی کی تحریک پر ترکی میں کشمیرپر بڑی عالمی کانفرنس کے انعقاد پر اتفاق، ترکی میں کشمیرپر عالمی کانفرنس تحریک آزادی میں سنگ میل ثابت ہوگی{/AF}

عبدالرشید ترابی کی تحریک پر ترکی میں کشمیرپر بڑی عالمی کانفرنس کے انعقاد پر اتفاق ترکی میں کشمیرپر عالمی کانفرنس تحریک آزادی میں سنگ میل ثابت ہوگی,عبدالرشید ترابی ترکی کے وفد نے عبدالرشید ترابی سے ملاقات کی اور کانفرنس کے حوالے سے امور کا جائز لیا،آزاد کشمیرکے صدر ،وزیر اعظم ،پاکستان کے وزیر اعظم اور ترکی کے صدر سمیت 60سے زائد ممالک سے سرکاری اور غیر سرکاری مندوبین کی شرکت متوقع،کشمیرکانفرنس میں اسلامی تحریکات کے سربرہان،اہل دانش،قلم کار ،انسانی حقوق کی تنظیموں کے سربرہان ،سفارت کار شریک ہوں گے اسلام آباد( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر ممبر قانون سازاسمبلی کنونیئرکل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل عبدالرشید ترابی کی تحریک پر ترکی میں کشمیرپر بڑی عالمی کانفرنس کا فیصلہ ہوچکاہے،ترکی کے منتظمین کانفرنس کے ایک اعلیٰ سطح کے وفد نے عبدالرشید ترابی سے ملاقات کی کانفرنس کی تفصیلات کا جائز لیا، سربرہان مملکت ،وزرائے اعظم تمام سیاسی اور مذہی جماعتوں کے قائدین کو دعوت نامے پہنچنے کے ساتھ ساتھ دیگر امور پر تبادلہ کیا،کانفرنس میں آزاد کشمیرکے صدر ،وزیر اعظم ،پاکستان کے وزیر اعظم اور ترکی کے صدر سمیت 60سے زائد ممالک سے سرکاری اور غیر سرکاری مندوبین شرکت متوقع،کشمیرکانفرنس میں اسلامی تحریکات کے سربرہان،اہل دانش،قلم کار ،انسانی حقوق کی تنظیموں کے سربرہان ،سفارت کار شریک ہوں گے،ترکی سے عبداﷲ اوغلو،خالد بروکی سربراہی میں عبدالرشید ترابی سے ملنے والے وفد نے کہاکہ ترکی اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی مکمل حمایت کرتاہے،ترکی کی حکومت اور عوام کشمیرکی تازہ ترین صورت حال کو تشویش کی نگاد سے دیکھتے ہیں ،انھوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کی قراردادیں ہی مسئلہ کشمیرکا آبرومندانہ حل ہے،اس موقع پر امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی نے کہاکہ اہل ترکی نے ہر کڑے وقت میں پاکستان اور کشمیریوں کی مدد کی ہے اورزلزلہ کامرحلہ ہویا سیلاب ترکی نے پھرپور مدد کی ہے،ترکی میں کشمیرپر عالمی کانفرنس تحریک آزادی میں سنگ میل ثابت ہوگی،ترکی نے جس طرح فلسطین کے لیے کانفرنس کی تھی اسی طرح کی کانفرنس کشمیرپر انعقاد کا فیصلہ کرکے کشمیریوں کے دل جیت لیے ہیں،ترکی کا اس وقت دنیا میں ایک بڑا کردار ہے اور اس کی اہمیت بھی ہے ،اس عالمی کانفرنس سے مسئلہ کشمیرعالمی سطح پر ہائی لائٹ ہوگا،اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے کہاکہ اس کے فلواپ کے طور پر مظفر آباد میں کشمیرپر بھی ایک بڑی عالمی کانفرنس کی جائے گی۔عبدالرشید ترابی نے وفد کو بھارت کی طرف سے سیز فائر لائن پر جارحیت سے آگاہ کیا اور مقبوضہ کشمیرکی تازہ ترین صورت حال سے بھی آگاہ کیا۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر