بھارت دل سے غلط فہمی نکال دے کہ وہ سیزفائر لائن پر فائرنگ کرکے کشمیریوں کوخوف زدہ کردے گا، ارشد ندیم ایڈووکیٹ

{AF}arshad nadeemبھارت دل سے غلط فہمی نکال دے کہ وہ سیزفائر لائن پر فائرنگ کرکے کشمیریوں کوخوف زدہ کردے گا، ارشد ندیم ایڈووکیٹ{/AF}

پلندری( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے سیکرٹری جنرل ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ بھارت دل سے غلط فہمی نکال دے کہ وہ سیزفائر لائن پر فائرنگ کرکے کشمیریوں کوخوف زدہ کردے گا،آزادخطے کے عوام نے جہاد سے مہاراجہ کی فوج کو نکالا تھا اور ابھی جہاد کے لیے تیار ہے،مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج عملا شکست کھا چکی ہے وہ اپنی شکست کو چھپانے کے لیے سیز فائر لائن پر چھڑخانی کررہی ہے،ان خیالات کا اظہارانھوں نے کارنرمیٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے رضاکار اور اس کے سارے ادارے متاثرین کی خدمت کے لیے اپناکردار اد اکریں،الخدمت فاؤنڈیشن ،مساجد مدارس فاؤنڈیشن،سمیت دیگر ادارے متاثرین کی امداد کریں،ریڈفاؤنڈیشن بچوں کی امتحان کی تیاری میں کردار ادا کرے،الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار سیز فائر لائن کے متاثرین کے تمام مسائل کو دیکھیں اور حل کریں،انھوں نے کہاکہ کشمیرکی آزادی نوشتہ دیوار ہے ،بھارت کشمیرکی آزادی میں جتنی تارخیر کرے گا اپنے حصے بخرے کروائے گا،کشمیریوں نے بھارت کے قبضے کو نہ قبول کیا ہے اور نہ کریں گے،کشمیری ہر روز بھارت کے خلاف ریفرنڈم کرتے ہیں عالمی برادری کشمیریوں کو حق دلائے،انھوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کے مبصرین خود مقبوضہ کشمیرکا دورہ کریں اور انسانی حقوق کی خلاف وزریوں کا نوٹس لیں اور ان کو رکوائیں،بھارتی قابض افواج کرفیو اور کالے قوانین کی آڑ میں بدترین ریاستی دہشت گردی کی مرتکب ہورہی ہیں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر