{AF}
عالمی برداری بھارتی مظالم اور سیز فائر لائن پر فائرنگ سے بننے والے حالات کا نوٹس لے ورنہ دوایٹمی طاقتوں کے درمیاں جنگ پورے جنوبی ایشیاکے امن کو تباہ کرے گی، عبدالرشید ترابی {/AF}
نکیال( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں کشمیرکے امیروممبر اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیرسے فوجی انخلاء اور کشمیریوں کو حق نہ دیا تو کشمیرجنوبی ایشیا میں بھارتی افواج کا سب سے بڑا قبرستان بنے گا،عالمی برداری بھارتی مظالم اور سیز فائر لائن پر فائرنگ سے بننے والے حالات کا نوٹس لے ورنہ دوایٹمی طاقتوں کے درمیاں جنگ پورے جنوبی ایشیاکے امن کو تباہ کرے گی،بھارت اور پاکستان کے درمیان ایٹمی جنگ پوری دنیا کوبھی متاثر ہوگی،جماعت اسلامی متاثرین کے شانہ بشانہ ہے ہمارے سارے ادارے اور رضا متاثرین کی خدمت میں پیش پیش ہیں،مثاترین کے مسائل کے حوالے سے اسمبلی میں بات کریں گے،حکومت اور جماعت اسلامی مل کر متاثرین کے مسائل حل کرے گی،پوری قوم مل کر بھارت کی حارحیت کے مقابلے لیے تیار ہوجائے،ان خیالات کا اظہارا نھوں نے پریس کانفرنس سے خطاب اور متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران متاثرین سے گفتگوکرتے ہوئے کیا، دریں اثناء عبدالرشید ترابی نے سابق صدر آزاد جموں وکشمیرسردار سکندر حیات سے بھی ملاقات کی ان موقعوں پر گفتگوکرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ نریندرمودی کشمیریوں کو تنہانہ سمجھے ا کی پشت پر ایٹمی پاکستان اور دنیا کی طاقت ور ترین فوج موجودہے،جنرل راحیل شریف نے اپنے الوداعی خطاب میں ہندوستان کو واضح پیغام دیاہے جس پر ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،جنرل راحیل شریف نے ہمیشہ کشمیریوں کی ترجمانی اور ان کے حوصلے بلند کیے،میاں نواز شریف ایٹمی ملک کے وزیراعظم ہونے کی حیثیت سے نریندرمودی کو دوٹوک پیغام دیں کہ کشمیریوں کو حق دے،انھوں ںنے کہاکہ نریندرمودی نے مقبوضہ کشمیرمیں مظالم کی اتنہاکردی ہے مگر کشمیریوں نے بھارت کے تمام ہتھکنڈے ناکام بنادیے ہیں بھارت اپنی شکست چھپانے اور عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کے لیے سیز فائر لائن کو فوکس کیے ہوئے ہے ،بیرون ممالک میں مقیم کشمیری ، پاکستانی کمیونٹی او ر سفارت کاربھارت کی اس سازش کو ناکام بنائیں،آٹھ لاکھ قابض بھارتی افواج مقبوضہ کشمیرمیں بدترین ریاستی دہشت گردی کی مرتکب ہورہی ہے اقوام متحدہ کے مبصرین فوری طور پر مقبوضہ وادی کا دورہ کریں ،اوآئی سی کا فیکٹ فائنڈنگ مشن اور یورپی یونین کا انسانی حقو ق کمیشن بھی فوری طورپر مقبوضہ کشمیرجاکر حقائق سامنے لائیں اوربھارتی افواج کی جانب سے کشمیریوں کی نسل کشی سے کشمیریوں کو بچائیں،انھوں نے کہاکہ متاثرین کو کسی قیمت پر تنہا نہیں چھوڑیں گے،ان کے لیے بنکر بنوانے کی بات کریں گے,ملاقات کے دوران سابق صدر آزاد کشمیرسردار سکندر حیات نے کہاہے کہ میں حالات میں اپنے عوام کے ساتھ رہوں گا،جماعت اسلامی نے یہاں متاثرین کے لیے کام کیا ہے ان کی تحسین کرتا ہوں جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر قاضی حسین احمد اور اب سراج الحق کشمیریوں کی ترجمانی کررہے ہیں اسی طرح عبدالرشید ترابی اورجماعت اسلامی آزاد کشمیر اول روز سے کردار ادا کررہے ہیں،میں آپ سب کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،انھوں نے کہاکہ عسکری اور سیاسی قیادت کو سمجھنا چاہیے کہ سول آباد ی کا انخلاء اس مسئلے کا حل نہیں ہے سول آباد کو بنکر بناکردیے جائیں، فوج اور عوام دفاع کی دو مضبوط فیصلیں ہیں ان میں سے ایک کو بھی پیچھے نہیں ہٹانا چاہیے دونوں ایک دوسرے کے لیے ضروری ہیں،اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے کہاکہ سیاسی قیادت کو اس وقت عوام کے اندررہناچاہیے اور عوام کے حوصلے بلند کرنے چاہیے۔