{AF}
نریندرمودی نہ صرف برصغیر بلکہ وہ پوری دنیا کے امن کو تباہی کی جانب دھکیل رہے ہیں،ایک سازش کے تحت آزاد کشمیرکے نوجوانوں کو لادینیت اور دھریت کی طرف لے جایارہاہے، عبدالرشید ترابی{/AF}
راولپنڈی ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں کشمیرکے امیر وممبرقانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ نریندرمودی نہ صرف برصغیر بلکہ وہ پوری دنیا کے امن کو تباہی کی جانب دھکیل رہے ہیں،ایک سازش کے تحت آزاد کشمیرکے نوجوانوں کو لادینیت اور دھریت کی طرف لے جایارہاہے،پونچھ میں توہین رسالت اور اسلام کے خلاف پمفلٹ بڑا چیلنج ہے،جماعت اسلامی بیس کیمپ میں اصلاح احوالے اور کشمیرکی آزادی کے ہدف کو آگے بڑھائے،برہان وانی شہید کانفرنسز کاانعقاد کیا جائے،متاثرین سیز فائر لائن ہر ممکن مدد کی جائے، برطانیہ میں اپنے حالیہ دورے کے دوران پارلیمنٹ پارلیمنٹس،سٹی کونسلرزا وراہل دانشور کوباور کرایاہے کہ نریندرمودی کے عزائم پوری دنیا کے لیے خطرناک ہیں،ان خیالا ت کااظہار انھوں نے امراء اصلاع کے اجلاس میں برطانیہ کے دورے پر بریفنگ اور امراء اضلاع کوا ہداف دیتے ہوئے کیا،اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے خطاب کیا،امراء اضلاع نے اپنے اپنے اضلاع کی رپورٹ پیش کی،اجلا س سے خطا ب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ بھارت کی یہ بھول ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیرمیں مظالم اور ریاستی دہشت گردی کے ذریعے اور سیز فائر لائن پر سول آباد ی کو نشانہ بنا کرکشمیریوں کو خوف زدہ کردے گا،کشمیرنے بھارت کے ہر استعماری ہتھکنڈے کے استعمال کے بعد نئے انداز سے نئی طاقت کے ساتھ تحریک اٹھی ہے،سیز فائر لائن پر ہندوستان کی فائرنگ سے نریندرمودی کے عزائم بے نقاب ہوئے ہیں اور کشمیریوں کے کاندر اور قومی سطح پر یکسوپیداہوئی ہے مسئلہ کشمیرکے حل کے بغیر خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا،کشمیرفلش پوائنٹ ہے اور عالمی برادری کو اس طرف توجہ دینی ہے،انھوں نے کہاکہ حالیہ آزاد کشمیرقانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں متفقہ طور کشمیرپر قرارداد منظور ہوئی ہے جس میں مطالبہ کیا گیاہے کہ حکومت پاکستان OICکا سربراہی اجلاس بلوائے اور کشمیرکے ساری صورت حال سربرہان کی سامنے رکھی جائے اور کشمیرکی آزادی کو لائحہ عمل طے کیا جائے،مظالم بندکروانے اور فوری ریلیف فراہم کرنے کے انتظامات بھی کیے جائیں،آزاد کشمیرمیں حکومت آزاد کشمیرکی میزبانی میں ایک عالمی کانفرنس کی ضرورت ہے اس حوالے سے بھی ابتدائی ہوم ورک جاری ہے،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ جماعت اسلامی کے کارکن دین کی دعوت ایک ایک فرد تک پہنچائیں،نوجوانوں تک بلخصوص دین کی دعوت پہنچائیں ،نوجوان مغرب کی ساز ش کا شکار ہورہے ہیں،جماعت اسلامی نوجوانوں میں کام کو تیز کرے۔