عبدالرشید ترابی کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان سے اہم ملاقات

{AF}abdul rasheed turabi عبدالرشید ترابی کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان سے اہم ملاقات{/AF}

عبدالرشید ترابی کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان سے اہم ملاقات،مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار ہے بھارت طاقت کی بنیاد پرکشمیریوں کو غلام نہیں رکھ سکتا ،سردار مسعود خان مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے اور بھرپور سفارتی مہم منظم کرنے کی ضرورت ہے،عبدالرشید ترابی اسلام آباد( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر و ممبر قانون ساز اسمبلی و کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل عبدالرشید ترابی نے صدرریاست جموں وکشمیر سردار مسعود خان سے اسلام آباد میں اہم ملاقات کی،ملاقات میں دونوں راہنماؤں نے سیز فائر لائن پر صورتحال اور مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا،دونوں راہنماؤں نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے عالمی کانفرنسز کے انعقاد پر اتفاق کیا،ترجمان کے مطابق صدر ریاست سردار مسعود خان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان دوطرفہ مسئلہ نہیں ہے بلکہ ڈیڑھ کروڑ کشمیریوں کے بنیادی حق خودارادیت کا مسئلہ ہے کشمیریوں کے حق خودارادیت کو عالمی دنیا نے تسلیم کر رکھا ہے اور خود بھارت اس مسئلے کو لے کر اقوام متحدہ میں گیا ہے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے یہی حل سب کے لیے قابل قبول ہو گا ،انہوں نے کہا کہ نہتے کشمیری8لاکھ قابض بھارتی افواج کا مقابلہ کررہے ہیں قابض فوجی بد ترین ریاستی دہشت گردی کے مرتکب ہو رہے ہیں ،مقبوضہ کشمیر میں اس وقت بد ترین ریاستی دہشت گردی جاری ہے عالمی برادری اس ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے اور بڑھے پیمانے پر ہونے والے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا بھی نوٹس لے ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر ممبر قانون ساز اسمبلی و کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل عبدالرشید ترابی نے ترکی میں اور مظفرآباد میں عالمی کشمیر کانفرنسزکے انعقاد کے حوالے سے کہا کہ ان کانفرنسز میں دنیا بھر کے سربراہان مملکت ،وزراء اعظم،ممبران پارلیمنٹ ،دانشوروں اور صحافیوں کی شرکت سے مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر ہو گا اور عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حوالے سے متوجہ ہو گی ،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ ترکی میں کشمیر کانفرنس کے انعقاد کے حوالے سے کافی حد تک کام کیا جا چکا ہے اسی طرح مظفرآباد میں بھی ایک عالمی کانفرنس حکومت کی میزبانی میں ہونا وقت اور حالات کا تقاضا ہے جس سے تحریک آزاد ی کشمیر کو تقویت ملے گی اور کشمیریوں کو حوصلے کاپیغام ملے گا انہوں نے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں اپنی واضح شکست کو دیکھ کر سیز فائر لائن پر فائرنگ کر رہا ہے جو قابل مذمت ہے عالمی برادری کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر