{AF}
جماعت اسلامی کے امیرعبدالرشید ترابی کی کال پر بھارتی جارحیت کے خلاف آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان سمیت دیگر علاقوں میں احتجاجی مظاہرے{/AF}
مظفرآباد،باغ،دھیرکوٹ(پ ر)جماعت اسلامی کے امیرعبدالرشید ترابی کی کال پر بھارتی جارحیت کے خلاف آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان سمیت دیگر علاقوں میں احتجاجی مظاہرے،مظاہرین نے بھارت کے خلاف نعرے لگائے ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بھارت کی شکست واضح ہوچکی ہے اور وہ اپنی شکست کو دیکھ کر سیز فائرلائن پر فائرنگ کر کے سول آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے ،آزاد کشمیر کا بچہ بچہ نریندر مودی کے خلاف ایٹم بم بن جائے گا بھارت نے جس جارحیت کا آغاز کیا ہے اس کا انجام کشمیر کی آزاد ی ہو گا ،بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی انتہا کر دی ہے ،برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد مسلسل کرفیو لگا کر کشمیریوں کا قتل عام کیا جارہا ہے ،مقررین نے اقوام متحدہ او آئی سی عرب لیگ اور یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنا کردار ادا کریں بھارت سے مظالم سے روکیں اور کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔