آج باغ میں امیر جماعت اسلامی وممبر اسمبلی عبدالرشید ترابی کے عزازمیں کامیاب دورہ برطانیہ کے بعد استقبالیہ دیا جائے گا

{AF}abdul rasheed turabi آج باغ میں امیر جماعت اسلامی وممبر اسمبلی عبدالرشید ترابی کے عزازمیں کامیاب دورہ برطانیہ کے بعد استقبالیہ دیا جائے گا{/AF}

باغ ( پ ر)جماعت اسلا می آزاد جموں وکشمیرضلع باغ کے امیر نثار شائق نے کہاہے کہ آج باغ میں امیر جماعت اسلامی وممبر اسمبلی عبدالرشید ترابی کے عزازمیں کامیاب دورہ برطانیہ کے بعد استقبالیہ دیا جائے گا،راجہ فاروق حیدر کو محکمہ تعلیم میں این ٹی ایس کے ذریعے باصلاحیت اورمیرٹ پر اساتذہ بھرتی کرنے کے فیصلہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،عبدالرشید ترابی نے اپنے دورہ برطانیہ کے دوران مسئلہ کشمیر کو جس احسن انداز سے اجاگر کیا س پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،ان خیالات کا اظہارا نھوں نے نڑیولہ ،دھوندار کیاٹ میں دورے اور ضلعی شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی باغ کی پوری کوشش ہے کہ باغ میں میرٹ کا دورہ ہوہر فرد کو حق ملے ،حق دار سے حق چھین کر اپنے عزیزوں اور رشتہ داروں کو دینے والے اﷲ کو کیا جواب دیں گے،غریب عوام کے حق کے لیے جماعت اسلامی میرٹ کی جنگ لڑی ہے،اس وقت آگیاہے کہ اس پر پوراعمل کیا جائے،انھوں نے کہاکہ ایک طرف بھارت نے سیز فائر لائن پر جنگ مسلط کی ہوئی ہے دوسری طرف اگر بیس کیمپ میں میرٹ پامال کرکے عدل انصاف کی دھجیاں اڑائی جائیں گی تو قومی یکجہتی کا ماحول پیدا نہیں ہوگا لوگ آزاد ی سے لاتعلق ہوجاتے ہیں،سابق وزراء نے سی کلچر کو فروغ دیا اور آج میرٹ بحال ہونے پر چیخ رہے ہیں،انھوں نے کہاکہ حلقہ وسطی باغ سمیت باغ میں بے روزگاری کا طوفان ہے نوجوان بے روزگار ہیں،سابقہ حکمرانوں نے اپنے چند عزیزوں اور مخصوص ٹولہ کونواز ہے،حلقہ وسطی باغ کے ممبران اسمبلی بے روزگاری کے خاتمے کے حوالے سے منصوبندی کریں۔انھوں نے کہاکہ آج النور ہوٹل میں امیر جماعت اسلامی وممبر اسمبلی عبدالرشید ترابی کے عزیز میں جماعت اسلامی ضلع باغ استقبالیہ دے گی۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر