سیز فائر لائن توڑنے کا اعلان اجتماعی اور فیصلہ کن ہونا چاہیے،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiسیز فائر لائن توڑنے کا اعلان اجتماعی اور فیصلہ کن ہونا چاہیے،عبدالرشید ترابی {/AF}

باغ ( پ ر)جماعت اسلا می آزاد جموں وکشمیرکے امیر وممبر اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ سیز فائر لائن توڑنے کا اعلان اجتماعی اور فیصلہ کن ہونا چاہیے،سردار اعتیق احمد خان کو پہلے بھی مشورہ دیا تھاکہ ایہ اعلان یک طرفہ نہیں بلکہ تمام جماعتوں کے مشاورت اور مکمل ہوم روک کے ساتھ ہونا چاہیے سردار عتیق نے اس کو موخر کے اچھا فیصلہ کیاہے،ان خیالا ت کا اظہار انھوں نے پبلک سیکریٹریٹ باغ میں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ نریندرمودی نے مقبوضہ کشمیر کے اندر مظالم کی انتہا کردی ہے اور اب ضرورت اس امر کی ہے کہ آزاد کشمیر کی تمام جماعتیں مل کر اچھے ہوم ورک کے ساتھ زبردست قدام کریں اور فیصلہ کن اعلان کریں،اس کے لیے تمام جماعتوں کے درمیان مشاورت کی ضرورت ہے ،یہ قومی کاز ہے کسی ایک جماعت اور فرد کا مسئلہ نہیں ہے،اس کے اثرات بھی اسی صورت میں مرتب ہوں گے جب ہم مل کر کریں گے،انھوں نے کہاکہ اس کے دائرے کو وسیع کرنے کے لیے مشاورت کریں گے اور اس اقدام کو پھرپور اندا زسے کریں گے،انھوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام نے تاریخ رقم کردی ہے اور نریندرمودی کے عزائم کو ناکام بنادیاہے اوراندر کشمیر میں فوج کو شکست سے دوچار کردیاہے ،برہان وانی کی شہادت نے بھارت کے اس غبار سے بھی ہوا نکال دی ہے کہ وہ یہ تحریک سرحد پار سے ہے اور نریندر مودی کے مظالم اور کرفیو کے باوجود آج تک کشمیری ڈٹے ہوئے ہیں،انھوں نے کہاکہ گھر کے ایک بڑے کمرے میں آگ لگائی ہوئی دوسرے کمرے والے لاتعلق نہیں رہ سکتے ،یہاں کے عوام اور حکومت مل کر فیصلہ کن اقدام کریں گے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر