پاکستان و آزاد کشمیر بڑی نظریاتی تحریک مسلح جہاد اور قربانیوں کے نتیجے میں اﷲ نے نعمت کے طور پر عطا کیا ہے ، عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiبھارت مقبوضہ میں اپنی واضح شکست سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوکرسیز فائر لائن پر بلااشعال فائرنگ کررہاہے ، عبدالرشید ترابی{/AF}

اسلام آباد( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر وممبر قانون سازاسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ بھارت مقبوضہ میں اپنی واضح شکست سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوکرسیز فائر لائن پر بلااشعال فائرنگ کررہاہے ،پاک فوج کے جانوں کی شہادت کو اﷲ تعالیٰ قبول فرمائے،عالمی برادری بھارتی جارحیت کانوٹس لے،نریندرمودی خطے کو جنگ کی طرف دھکیل رہے ہیں جنگ ہوئی تو نہ صرف جنوبی ایشیا کاامن تباہ ہوگا بلکہ اس سے پوری دنیا متاثر ہوگی،ان خیالات کا اظہار انھوں نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ بڑی جنگ اور بڑی تباہی سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ مسئلہ کشمیرکا حل کیا جائے ،مسئلہ کشمیرحل کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا،انھوں نے کہاکہ بھارت کے جارحانہ عزائم کا مقابلہ کرنے کے لیے قومی یکجہتی پیداکرنے کی ضرورت ہے،داخلی مسائل میں کمی کی جائے باہمی مسائل مل بیٹھ کر حل کیے جائیں،قومی سلامتی کا تقاضاہے کہ پوری قوم یک جان اور یک زبان ہوکر دشمن کا مقابلہ کرے،بھارت پاکستان کو کمزورکرنے کے لیے تخریبی کارروائیاں کررہاہے ،پاکستان کے اندر اور سیزفائر لائن پر بلااشتعال فائرنگ اس کی غمازہے ،بھارت مقبوضہ کشمیرمیں بدترین ریاستی دہشت گردی کا ارتکاب کررہاہے کشمیرسے توجہ ہٹانے کے لیے سیز فائرلائن پر جنگ کی کیفیت پیدا کررہاہے تاکہ دنیاکی توجہ کشمیر سے ہٹ جائے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر