پاکستان و آزاد کشمیر بڑی نظریاتی تحریک مسلح جہاد اور قربانیوں کے نتیجے میں اﷲ نے نعمت کے طور پر عطا کیا ہے ، عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiپاکستان و آزاد کشمیر بڑی نظریاتی تحریک مسلح جہاد اور قربانیوں کے نتیجے میں اﷲ نے نعمت کے طور پر عطا کیا ہے ، عبدالرشید ترابی{/AF}

مظفر آباد ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر کے امیر و ممبر اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ پاکستان و آزاد کشمیر بڑی نظریاتی تحریک مسلح جہاد اور قربانیوں کے نتیجے میں اﷲ نے نعمت کے طور پر عطا کیا ہے ، آزادی کے حصول کا مقصد پاک سر زمین پر انفرادی اور اجتماعی معاملات میں اﷲ اور اس کے رسول صلی اﷲ علیہ و سلم کے احکامات کے مطابق زندگیاں بسر کرنی تھیں ، اسلام آج بھی قابل عمل ضابطہ حیات ہے جس طرح چودہ سو سال قبل تھا ، آفاق کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں نوجوان نسل کو اسلامی نصاب تعلیم فراہم کرنا ان کو اسلامی ماحول دینا یہ اہم ذمہ داری ہے ، آزاد ریاست کے نظریاتی پس منظر کی روشنی میں نصاب تعلیم کو فروغ دینا نہایت ضروری ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آفاق کے زیر اہتمام میگا ایکسپو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو بھی نصاب تعلیم میں شامل ہونا چاہیے ، تا کہ نوجوان نسل اس سے آگاہی حاصل کر سکے ۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال اور قائد اعظم کے خواب کی عملی تعبیر بننے کے لیے ان کے افکار و خیالات کے مطابق پالیسیاں مرتب کی جائیں ، پاکستان جب اسلامی نظریے سے ہٹے گا تو بنگلہ دیش جو آج کل ہندوستان کی کالونی بن گیا ہے اس طرح کے حادثات رونما ہو سکتے ہیں ، اس لیے پاکستان کو مضبوط اور مستحکم رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ اسکے نظریاتی پس منظر کو پیش نظر رکھتے ہوئے تعلیم کے شعبے کو استوار کیا جائے۔بین الاقوامی ایجنڈے کے تحت ملک کو نظریاتی پس منظر سے الگ کرنے کی گہری سازشیں ہو رہی ہیں ، آفاق نے کامیاب تجربات کیے ہیں ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، آفاق نے نظریاتی پس منظر کی روشنی میں نصاب سازی کو فروغ دیا ہے ، دنیا بھر میں ماہرین تعلیم آفاق کو رول ماڈل سمجھتے ہیں ، تعلیم کو فروغ دینے کے لیے صحت مند ماحول پیداکرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے خطے کا مستقبل تابناک ہے ، ہماری قوم کو کوئی آگے بڑھنے سے نہیں روک سکتا ۔ آزاد کشمیر میں شعبہ تعلیم کو سیاست کی بھینٹ چڑھا دیا گیا ہے ، سیاسی اور گروہی بنیادوں پر تقسیم کیاگیا ، ادارے تو کہیں نہ کہیں قائم ہوئے لیکن ان میں سٹاف اور لیباٹریز نہیں ہیں ، تعلیم کے لیے موافق ماحول نہیں ہے، وزیر اعظم نے اعلان کیا ہے کہ نظام تعلیم کی خرابیوں کو دور کریں گے، شعبہ تعلیم کو دلدل سے نکالیں گے ، جماعت اسلامی نے اس کمی کو پورا کرنے کے لیے پرائیویٹ تعلیمی ادارے شروع کیے ، دنیا بھر میں اس طرح کے تعلیمی اداروں اور اس نصاب کی حوصلہ شکنی کے بجائے حوصلہ شکنی کی جاتی ہے ، کوالٹی ایجوکیشن اور یکساں نصاب تعلیم پر کوئی کمپرمائز نہیں ہونا چاہیے ۔قدیم و جدید تعلیم وقت اور حالات کا تقاضا ہے ، نصاب تعلیم ہی امت کو بنانے کا ذریعہ ہے ، اور فرقوں سے تقسیم ہونے سے بچاتا ہے ، انہوں نے کہا کہ مدارس ، سکولز اور یونیورسٹیاں ایسے نوجوان تیار کریں جو آزادی کا ہر اول دستہ بن کر آگے بڑھیں ۔ تعلیم کو فروغ دیے بغیر قومیں ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتیں ۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے اندر نریندر مودی نے ظلم کا بازار گرم کیا ہوا ہے ، سینکڑوں بچوں کو پیلٹ گنوں سے شہید اور بینائی سے محروم کر دیا گیا ہے ، پوری وادی آگ و خون میں ڈوبی ہوئی ہے ، نریندر مودی نے غیر اعلانیہ جنگ مسلط کی ہوئی ہے ، ہندوستان بین الاقوامی دباؤ سے نکلنے کے لیے سیز فائر لائن پر فائرنگ کر رہا ہے ۔ دشمن کو معلوم ہو گیا ہے کہ سرینگر اور جموں والے سرینڈر کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں اس لیے آزاد خطے کا ہر نوجوان دنیا میں جہاں بھی ہے وہ کشمیر کا سفیر بن کر اس کا مقدمہ لڑے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر