کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار ہے ، نریندر مودی کی انسان کش پالیسیاں جلد ہندوستان کو انجام سے دوچار کر دیں گے ،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار ہے ، نریندر مودی کی انسان کش پالیسیاں جلد ہندوستان کو انجام سے دوچار کر دیں گے ،عبدالرشید ترابی{/AF}

چڑھوئی ( پ ر )امیر جماعت اسلامی وممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار ہے ، نریندر مودی کی انسان کش پالیسیاں جلد ہندوستان کو انجام سے دوچار کر دیں گے ، نریندر مودی کے جنگی جرائم کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ چلایا جائے ، جس طرح بوسنیا میں مسلمانوں کے قتل عام کرنے پر سرب جنرل کو جنگی مجرم قرار دیا گیا اسی طرح نریندر مودی کو بھی جنگی مجرم قرار دیاجائے ، اسلامی جمعیت طلبہ پوری امت کا اثاثہ ہے ، وہ نوجوانوں کی خوابیدہ صلاحیتیں اجاگر کرتی ہے ، اور نوجوانوں کی سیرت و کردار کی تعمیر کرتی ہے ۔جموں میں پانچ لاکھ شہداء اور بیس لاکھ سے زائد مہاجرین بھارتی جارحیت کا منہ بولتا ثبوت ہیں ۔ نریندر مودی جموں میں ایک بار پھر بڑے قتل عام کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر اجاگر ہو رہا ہے ، نریندر مودی کے مکروہ چہرے کو ہرجگہ بے نقاب کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام چڑھوئی میں ایجوکیشن ایکسپو کے دوران تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر امتیاز دانش، پروفیسر فیاض ، حبیب الرحمن آفاقی ، راجہ آفتاب ، سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ۔ ایجوکیشن ایکسپو سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ کے نوجوان طلبہ میں تعلیم کا ذوق وشوق پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بھی آگاہی دیں ، تمام کالجز ، یونیورسٹیوں میں اس طرح کے پروگرامات کا انعقاد کر کے نوجوانوں کو مسئلہ کشمیر سے بھی روشناس کرایا جائے ۔ آج نہرو یونیورسٹی کے نوجوان کشمیریوں کے ترجمان بن چکے ہیں اسی طرح دیگر یونیورسٹیوں میں نوجوانوں کو کشمیریوں کا ترجمان بنایا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ حالیہ دورہ برطانیہ کے دوران جہاں ممبران پارلیمنٹ اہل دانش اور صحافیوں سے ملاقاتیں ہوئیں وہیں نوجوانوں کو فوکس کیاگیا ، اور ان کی ذمہ داریاں لگائی گئیں کہ وہ ہدف رکھ کر مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے کام کریں ۔ اسی طرح یہاں بھی نوجوانوں کو ہدف دیاجائے کہ وہ کشمیر کے حوالے سے کام کریں ۔ انہوں نے کہا کہ قابض بھارتی افواج سیز فائر لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کر کے نہتے سول عوام کو نشانہ بنا رہی ہے اور دوسری طرف مقبوضہ کشمیر کے اندر اپنے مظالم کو چھپانے کے لیے بھی سیز فائر لائن پر چھیڑ چھاڑ کر رہی ہے تا کہ عالمی دنیا کی توجہ کشمیر سے ہٹ کر سیز فائر لائن کی طرف ہو جائے ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ، الخدمت فاؤنڈیشن ، اسلامی جمعیت طلبہ کے نوجوان اور دیگر برادر تنظیمیں متاثرین سیز فائر لائن کی ہر ممکن مدد کریں ۔ ان کی حوصلہ افزائی کریں تاکہ وہ مشکل کا شکار نہ ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی دونوں محاذوں پر کام کر رہی ہے بیس کیمپ میں نظام کی اصلاح ، عوامی مسائل کا حل ، میرٹ کی بالا دستی ، عدل و انصاف کا قیام اور دوسرا ہمار اہدف کشمیر کی آزادی ہے اس کے لیے تمام وسائل اور صلاحیتیں بروئے کار لا کر آزادی کی منزل کو حاصل کیاجائے گا بیس کیمپ کے حقیقی کردار کو بحال کر کے آزادی حاصل کی جائے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر