{AF}
نریندرمودی مقبوضہ کشمیرمیں اپنے واضح شکست کو دیکھ کر سیزفائر لائن پر کشیدگی بڑھارہے ہیں تاکہ عالمی توجہ مقبوضہ کشمیر سے ہٹاسکیں،عبدالرشید ترابی {/AF}
کوٹلی ،چڑھوئی( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیروممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ نریندرمودی مقبوضہ کشمیرمیں اپنے واضح شکست کو دیکھ کر سیزفائر لائن پر کشیدگی بڑھارہے ہیں تاکہ عالمی توجہ مقبوضہ کشمیر سے ہٹاسکیں،بیس کیمپ کے عوام پاک فوج کے ساتھ مل کر بھارت کی جارحیت کا مقابلہ کریں گے،بیس کیمپ کے عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں،یہ بھارت کی بھول ہے کہ وہ اوچھے ہتھکنڈوں سے یہاں کے عوام کو کشمیرکی تحریک سے لاتعلق کرسکیں گے،یہاں کے عوام مل کر تمام چیلنجز کا مقابلہ کریں گے ہمارے اسلاف نے مہاراجہ کی فوج کو جہاد سے شکست دی تھی شہداء اور مجاہدین کی نسل نریندر ،مودی کی فوج کو بھی شکست دے گی،ان خیالات کا اظہارا نھوں نے کوٹلی میں ضلع شوریٰ اور چڑھوئی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی آزاد کشمیرارشد ندیم ایڈووکیٹ سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،شوریٰ کے اجلاس میں مشاورت سے ضلع کوٹلی کے نگران امیر حبیب الرحمان آفاقی کو مقر ر کیا ہے حبیب الرحمان آٖفاقی ایڈووکیٹ نے کام شروع کردیاہے،تقریباب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ کوٹلی کے جماعت اسلامی کے اور الخدمت کے رضا کارمتاثرین فائر نگ کی مدد کریں ان کی حوصلہ افزائی کریں،ایمبولینس سروس دیں تاکہ کوئی متاثر پریشان نہ ہو،جماعت اسلامی کی تمام بردار تنظمیں اس کام میں لگ جائیں،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی الخدمت اورہماری برادر تنظیموں کے ساتھ ساتھ حکومت بھی متاثرین کی بحالی کے لیے اقدامات کررہی ہے اور اس کو مزید بہتر بنائے گی انھوں نے کہاکہ پکے بنکرز کی تعمیر کے لیے بھی حکومت پاکستان وسائل فراہم کرے تاکہ یہاں کے عوام کو مشکلا ت کا سامنہ نہ کرنا پڑے،انھوں نے کہاکہ شہداء کی قربانیوں کی کامیابی تک ہماراجہاد جاری رہے گا،بھارت کو شکست دیں گے مقبوضہ کشمیرکے اندر نہتے کشمیریوں نے آٹھ لاکھ فوج کو عملا شکست دے دی ہے،نریندر مودی اس شکست کو قبول کریں اور کشمیرسے اپنی افواج کے انخلا ء کا اعلان کریں ،اگر وہ ایسا نہیں کریں گے تو جس تحریک کی کامیابی کی صورت میں نہ صرف کشمیرآزاد ہوگا بلکہ بھارت کا جغرافیہ تبدیل ہوجائے گا،بھارت نوشہ دیوار پڑھ لے اور کشمیریوں کو اپنے اسلاف کے عہد کے مطابق اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق فراہم کرے،انھوں نے کہاکہ عالمی ادارے انسانی حقوق کی تنظمیں انسانی بنیادوں پر مقبوضہ کشمیرمیں ریلیف کا بندوبست کریں اور وہاں انسانی حقوق کی خلاف وزریوں کا نوٹس لیں اور بھارت پر دباؤ بڑھائیں کہ وہ کشمیریوں کو ان کا حق دے۔